اٹوا، سدھارتھ نگر(مجیب الرحمٰن فلاحی): آج بی ایس پی کی قومی صدر بہن کماری مایاوتی کے فرمان کے مطابق اٹوا اسمبلی حلقہ میں بہوجن سماج پارٹی کی میٹنگ رکھی گئی۔ میٹنگ کا مقصد یہ تھا کہ 2027 کے الیکشن سے پہلے بی ایس پی کے ممبران دلجمعی کے ساتھ اپنے بوتھ کو مضبوط کرنے میں لگ جائیں۔

اٹوا اسمبلی حلقہ کے تیز و بیباک، سینئر لیڈر وصی اللہ نے ممبران کے اندر چوش بھرتے ہوۓ کہا بسپا ہی دلتوں و مسلموں کی ہمدرد ہے، بقیہ تمام پارٹیوں نے مسلم و دلت سماج کے ساتھ دو رخی پالیسی اختیار کی ہے۔ لہٰذا اب 2027 میں بہوجن سماج پارٹی کی سرکار بننے جارہی ہے ۔

بہن جی کی سرکار میں تمام دھرم کے لوگ امن وسکوں کے ساتھ رہتے تھے۔ بہن جی نے فرمان جاری کرتے ہوۓ کہا کہ تمام ممبران بسپا کے کامیابیوں کو گاؤں گاؤں تک پہنچائیں۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے