بیدر۔ 11؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): اسلامی اسکالر اور مقرر جناب انجینئر محمداقبال الدین مؤظف AEEنے آج منگل کو اردو کے شاعر وادیب اور صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری کے مکان پہنچ کر ان کی صحت یابی پر گلپوشی اور شالپوشی کی اور پھل وغیرہ تحفے میں پیش کرتے ہوئے یقین دلایاکہ آ پ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔اس کے لئے انھوں نے دعا بھی کی۔ جناب اقبال الدین انجینئر نے ادیب وشاعر میرؔبیدری (محمدیوسف رحیم) سے قلب کی جراحی کی تفصیلات بھی حاصل کیں ۔ بعدازاں جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے انہیں اپنی تازہ ترین کتاب ’’صحادب‘‘ تحفہ میں پیش کرتے ہوئے اس کا مطالعہ کرنے کی گزارش کی۔واضح رہے کہ انجینئرمحمداقبال الدین پڑھنے لکھنے سے تعلق رکھنے والی علمی شخصیت ہیں۔ دینی کتابوں کاعلم ان کے معمول میں داخل ہے۔ ادبی کتابوں کی جانب بھی کبھی کبھی توجہ دیاکرتے ہیں۔
