یادگیر:۔14۔نو مبر (نامہ نگارساجدحیات): انجمن ترقی اردو ہند یادگیر کے زیر اہتمام سرکاری اردو اسکول نائیکل میں عالمی یوم اردو و قومی یوم تعلیم تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن ترقی اردو ہند یادگیراور نگرانی سید ضیاء الر حمن دکنی صدر مدرس سرکاری اردو اسکول نائیکل نے فرمائی، تقریب کا آغاز طالب علم کی تلاوت کلام سے ہوا، اس کے بعد حمد و نعت پیش کئے گئے، خطبہ استقبالیہ ناظمہ اجلاس زینب بیگم معلمہ نے دیا، بچوں نے "لب پہ آتی ہے دعا بن کہ تمنا میری” دعا،  اور "سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا” ترانہ  پڑھا، اس موقع پر ڈاکٹر رفیق سوداگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی یوم پیدائش کو عالمی یوم اردو اور مولانا ابولکلام آزاد کی یوم پیدائش کو قومی یوم تعلیم کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جب برطانوی حکومت نے علا مہ اقبال کو سر کا خطاب دینے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے اسے قبو ل کر نے سے پہلے یہ شرط رکھی کہ ان کے استاد محترم مولوی سید میر حسن کو شمس العلماء کا خطاب دیا جائے،پھر انہیں سر کے خطاب سے نوازا جائے، پھر برطا نوی حکومت نےاستاد محترم مولو ی سید میر حسن کو  پہلے شمس العلماء کا خطاب دیا، اور بعد میں علامہ اقبال کو سر کے خطاب سے نوازا، اس طر ح علامہ اقبال نے استاد کی قدر اور استاد کے احترام کی اس بات کو رہتی دنیا تک ایک مثال بنادی،علامہ اقبال کا لکھا ہوا ترانہ "سارے جہاں سے اچھا”  چاند پر بھی گنگنایا گیا، چاند پر جانے والے پہلے ہندوستانی خلاء باز راکیش شرما سے اس وقت کے وزیر آ عظم اندرا گاندھی نے پو چھا تھا کہ اوپر آسمان سے ہندوستان کیسے نظر آتا ہے تو راکیش شرما نے جواب دیاتھا کہ "سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا”، نگرا ن جلسہ سید ضیاء الرحمن دکنی نے کہا کہ ہم انجمن تر قی اردو کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس سال ہمارے اسکول میں عالمی یوم اردو و قومی یوم تعلیم تقریب کا اہتمام کیا، اس طرح کے پروگرام سے ہمارے اسکول کے بچوں میں مزید تعلیمی صلاحیتیں پروان چڑیں گی، اور علم میں اضافہ ہو گا، اور مزید معلومات حاصل ہو ں گیں، خادم اظہر صدر ادارہ ادب اسلامی ہند یادگیر نے کہا کہ ان دونوں تقریبات کو شاندار پیمانے پر منانے کی ضرورت ہے، خاص کر اساتذہ براداری کو سنجیدگی کے ساتھ اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، اہل اردو کیلئے یہ دونوں تقریبات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،اور نئی نسل کو ان دو شخصیات کے بارے میں واقف کرانا  وقت کی اہم ضرورت ہے، صحافی سید ساجد حیات نے کہا کہ انجمن تر قی اردو ہند یادگیر کی جانب سے عالمی یوم اردو، قومی یوم تعلیم تقریب کے علاوہ دیگر کئی پروگرامس بھی سالانہ طور پر انجام دئے جا رہے ہیں،یادگیر ضلع میں اہل اردو کی کثیر تعداد رہنے کے باوجود عالمی یوم اردو کی یہ پہلی تقریب ہے جو اس سال منائی  جا رہی ہے، ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو لکلام آ زاد کی یوم پیدائش کو قومی یوم تعلیم کے طور پر شاندار پیمانے پر منانے کیلئے اس سال ریاستی حکومت کی جانب سے سرکیولر جاری کئے جانے کے باوجود بھی کئی تعلیمی اداروں میں اسے لازمی طور نہیں منایا گیا، جو نہایت ہی افسوس کی بات ہے، مستقبل میں اسے لازمی طورپر منانے کیلئے تعلیمی اداروں کو پابند کیا جانا ضروری ہے، مہمانان خصوصی کی حیثیت سے عبد اللہ بن احمد صدر ڈیجیٹل میڈیا ورکنگ جر نلسٹ اسوسی اسیشن یادگیر، محمد میاں صدر یس ڈی یم سی کمیٹی اسکول نے شرکت فرمائی، اس موقع پر تنویر فاطمہ، ممتاز بیگم، زیبن بیگم، داکشنی،نسرین بانو، اسرا جبین، اور دیگر اساتذہ کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود رہی،پروگرام کے اختتام سے قبل کمسن طلباء و طالبات نے بہترین انداز میں منتخب اشعار پیش کئے،ناظمہ اجلاس زینب بیگم کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا، ڈاکٹر رفیق سوداگر کی جانب سے تمام طلباء میں انعامات و مٹھائیاں تقسیم کئے گئے،  تلاوت، حمد، نعت پیش کر نے والے طلباء کو نقد رقم بھی  دی گئی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے