ظہیرآباد۔ 21/نومبر(مشرقی آواز جدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد کے زیر اہتمام اوقاف امید ہیلپ پورٹل پر ایک شعور بیداری ورہنمائی پروگرام کل شام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد زیر صدارت ڈاکٹر شیخ عثمان صدر APCR اسوسی ایشن فار پروٹکشن آف سیول رائٹس تلنگانہ منعقد ہواجس میں انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ امت کے مسائل مشترک ہیں اس کے حل کی بھی متحدہ کوشیشیں ہوں وقف جائیدادوں کو پائمال کیاگیاہے امید پورٹل میں اپنی وقف جائیدادوں کا اندراج اشد ضروری ہے ورنہ رہی سہی جائیداد وں کی حفاظت نہ ہو تو یہ بھی ختم ہوسکتی ہے  وقت بڑا نازک ہے شکوہ شکایتوں کا نہیں ہے ذمہ داری سے اس کام کو ا نجام دینا ہے تلنگانہ میں اندازہ  کے مطابق 50 ہزار ہیں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر جماعت اسلامی تلنگانہ میں جائیدادوں کے اندراج میں وقف بورڈ کا تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اب تک 11ہزار جائیدادوں کا اندراج مکمل ہوچکاہے ہر مقام پر شعور بیدار کیا جارہاہے ظہیرآباد کے ذی شعور حضرات نےبھی  پہل کی ہے قابل مبارکباد ہیں اس مہلت کو غنیمت جانتے ہوئے اس کام کو تیزی سے مکمل کریں۔

  بطور مہمان خصوصی جناب محمد صابر حسین وقف انسپکٹر ضلع میدک متحدہ  نے کہاکہ متحدہ میدک میں 6325 اور سنگاریڈی ضلع میں 2825 وقف جائیدادیں ہیں ریکارڈس کو مکمل طورپر امید پورٹل میں رجسٹریشن کروائیں وقف جائیدادیں اللہ کی امانت ہیں باشعور طبقہ احساس ذمہ داری کو سمجھے اس پروگرام کا آغاز مولانا سید نظام الدین قاسمی قادری کی تلاوت قرآن سے ہوا جناب محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع جماعت اسلامی سنگاریڈی مغرب نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے اس ضمن میں  علماء ودیگر دانشوران ملت نے سوالات وجوابات کے سیشن میں حصہ لیا ذمہ داران نے تشفی بخش جوابات دیئے اعلان کیا گیا کہ ظہیر آباد میں 5 مقامات پر امید پورٹل کے ہیلپنگ ڈیسک سنٹر قائم کئے جائیں گے  بعد ازاں اسلامک سنٹر لطیف روڈ پر امید پورٹل ہیلپ ڈیسک رجسٹریشین سنٹر کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ اس پروگرام کی نظامت محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نے کی جبکہ اظہار تشکر محمد قیصر غوری امیر مقامی نارتھ نے پیش کیا۔

اس موقع پرسید ضیاءالدین قاضی خطیب عیدگاہ حافظ محمد اکبر جمیعتہ العلماء محمد عبدالماجد سیکریٹری صفاء بیت المال محمد اطہر احمد ایم آئی ایم سید فرحان قادری محمد یعقوب بی آریس سلطان احمد ایوب احمد ایم پی جے محمد یوسف سابق رکن حج کمیٹی سید روف امیر مقامی ساوتھ ودیگر معززین وَسرکردہ قائیدین موجودتھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے