ظہیرآباد 24/نومبر(مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل کے ماچی ریڈی پلی گاؤں میں، تلنگانہ حکومت نے ہاتھ سے بنی اندرا مہیلا شکتی ساڑیاں خود مدد گروپوں میں تقسیم کیں۔ جو ہینڈلوم ورکرز کے ذریعہ بنائی گئی تھیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے قائدین نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اندرا مہیلا شکتی کے ذریعہ سیلف ہیلپ گروپس میں ہاتھ سے بنی ساڑیاں تقسیم کرنے پر بہت فخر محسوس کررہے ہیں اور ان کی حکومت کا ہدف ایک کروڑ خواتین کو کروڑ پتی بنانا ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر، خواتین کو مفت بس کی سہولت فراہم کرنا اور خود مدد گروپوں کے قرض معاف کرنا اور بلا سود قرضے فراہم کرنا صرف کانگریس پارٹی سے ہی ممکن ہے۔
اس تقریب میں سابق سرپنچ ارشد علی۔ سریندر ریڈی۔ نرسمہا ریڈی۔ نرسملو۔ پربھو جگدیش سوامی۔ کانگریس پارٹی کے قائدین، کارکنان اور دیگر موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے