ظہیرآباد۔28/نومبر (مشرقی آواز جدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ شعبہ خواتین محترمہ ہما تنویر کے بموجب حقوق ہمسایہ مہم سے متعلق  مختلف مقابلوں کا انعقاد 30/ نومبر بروز اتوار، صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد عمل میں آئےگا مقابلوں میں حصہ لینے والی طالبات کی عمر 13 سے 30 سال ہو جبکہ بچوں کے لیے 7 سے 13 سال کی عمر ہو مقابلوں میں شامل ہوسکتے ہیں تحریری مقابلہ، کہانی سنانا، نعرہ بنانا، ماڈل پر یزنٹیشن اور ڈرائنگ وغیرہ تمام مقابلہ جیتبے والوں کو اسی دن تقسیم انعامات تقریب میں انعامات سے سرفراز کیا جائےگا جس کا مقصد لڑکیوں اور بچوں میں اپنی آواز بلند کرنے اور حقوق ہمسایہ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ سی آئی او جی آئی او کی جانب سے ایک پرامن اور تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا جہاں طلبہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں گے۔مقابلے میں حصہ لینے والوں سے پرخلوص خواہش ہے کہ وقت مقررہ پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے