بیدر30/دسمبر(مشرقی آوازجدید): تاریخی شہر بیدر میں واقع مدرسہ جامعہ اسلامیہ مدینتہ العلوم میں ہر سال کی طرح امسال بھی کل 334 طلباء نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ ان خوش نصیب طلباء میں ایک طالب علم محمد عبید الرحمن جو کہ حافظ لئیق الدین صاحب کے فرزند ارجمند ہیں کمسنی کی عمر میں حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔ یہاں اس بات کا بھی ذکر ضروری ہے کہ آج سے 17 سال قبل اسی مدرسے سے حافظ محمد لئیق الدین صاحب نے بھی مفتی محمد فاروق صاحب قاسمی کی زیر نگرانی میں حفظ قرآن کریم مکمل کیا تھا۔ بیٹے نے بھی مفتی محمد فاروق صاحب قاسمی کی سرپرستی میں حفظ قرآن مکمل کی۔
واضح رھےکہ حافظ محمد لئیق الدین صاحب کی دو صاحبزادیاں نے بھی مدرسہ تنزیل القرآن میلور بیدر سے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ چنانچہ اس خوشی کے موقع پر حافظ لئیق الدین صاحب نے ناظم مدرسہ جامعہ اسلامیہ مدینتہ العلوم بیدر مفتی محمد فاروق صاحب کی اپنے مکان پر ایک تقریب منعقد کرتےہوئے۔شالپوشی و گلپوشی کی۔خوش نصیب حفاظ اکرام کے دادا نے اپنے پوتوں کو ایک عدد ٹووہیلر گاڑی، ایک عدد سلائی مشین، ایک عدد لیپ ٹاپ تحفہ میں دیا۔اس طرح دوست احباب خاندان والوں نے مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا۔۔۔۔
