ظہیرآباد 31/دسمبر(مشرقی آوازجدید): کوہیر منڈل کے پیچاراگڑھ ٹانڈہ کے نئے سرپنچ، سرپنچ راموت بھیمی بائی ونود کمار کو گاؤں کے سابق سرپنچ اور گاؤں والوں کی جانب سے ایک تقریب منعقد کرتےہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب کوہیر منڈل یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری اویناش کے پوتے جیٹیا نے اپنے خاندان کے ساتھ، گاؤں کے کانگریس لیڈروں کی قیادت میں منگل کو پیچاراگڑھ ٹانڈہ کے سرپنچ راموت بھیمی بائی – ونود کمار کو شالپوشی و گلپوشی کرتےہوئے گلدستہ پیش کیا۔ اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹانڈہ کے عوام کو اچھی خدمات فراہم کرکے منڈل میں ٹانڈہ کا نام اولین مقام پر رکھا جائےگا ۔ اس پروگرام میں گاؤں والے اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔۔۔
