مہراج گنج (نمائندہ): مہراج گنج پنیرا بلاک کے موضع گرگٹیا میں واقع الجامعۃ القاسمیہ شمش العلوم میں جشن تکمیل قرآن پاک کا انعقاد ہوا۔ جشن کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے حافظ عاشق الہی صاحب استاذ مدرسہ ہذا نے کیا جب کہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صداؤں سے صحن شمس العلوم مولانا قطب الدین کشی نگری کے مترنم لب و لہجہ سے گونج اٹھا۔ اس جشن کے صدر ڈاکٹر حفظ الرحمن ندوی علیگ صاحب رہے۔

اس کے بعد مولانا الطاف احمد ندوی ناظم و بانی مدرسہ ہذا نے کلیدی خطبہ استقبالیہ مہمانان عظام کے سامنے پیش کیا ۔اس کے بعد تمام علمائے کرام و مہمانان عظام کی گل پوشی و شال پوشی سے ان کا استقبال کیا گیا۔

اس جشن میں (٦) حفاظ کرام نے قرآن کریم کی آخری سورت کو پڑھ کر تکمیل حفظ قرآن کیا۔

مقرر خصوصی حضرت مولانا اقرار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ حسینیہ دھنہا بیجولی و حضرت مولانا سعید احمد قاسمی استاد مدرسہ فیض محمدی ہتھیا گڑھ صاحبان کا دس دس منٹ کا پرمغز خطاب ہوا۔ کن محنتوں و مشقتوں کے ساتھ یہ حفاظ کرام مدرسے سے تیار ہوتے ہیں شب و روز اساتذہ کی محنتیں، سبق، آموختہ، سبق پارہ سننا پھر سبق یاد کرانا مسلسل اساتذہ کرام کی قربانیوں کا ثمرہ ہیں۔ اللہ تعالی قران کریم میں فرماتے ہیں ہم نے ہی قرآن کو اتارا ہے اور ہمیں اس کے محافظ ہیں جس کی جیتی و جاگتی مثال یہ معصوم حفاظ کرام ہیں جنہوں نے اپنے سینے میں قرآن کریم کو محفوظ کیا ہے۔ کل میدان محشر میں حافظ کا وہ مقام ہوگا اللہ رب العزت کہیں گے پڑھتا جا اور چڑھتا جا۔ جہاں قرآن ختم وہیں آپ کی منزل ہوگی۔

تاثراتی کلمات ڈاکٹر احسن نظیر صدیقی صاحب مہاراج گنج، ایڈوکیٹ مہتاب خان، مولانا محی الدین قاسمی ندوی پرنسپل فیض محمدی ہتھیا گڑھ اور مولانا شبیر احمد قاسمی مدرسہ صادقیہ مہاراج گنج نے پیش کیے۔

جشن کا اختتام حضرت اقدس مولانا قاری محمد طیب صاحب قاسمی مدظلہ العالی کے ناصحانہ باتوں اور دعاؤں سے ہوا۔

اس جشن کی نظامت کے فرائض انجام دیے مولانا عبدالوحید قاسمی صاحب استاد اشرف العلوم کرتہیا جبکہ اسٹیج پر موجود علماء کرام میں حافظ منور و مولانا اعجاز و حافظ عالمگیر گنیش پور۔ مولانا حشمت اللہ صاحب قاسمی گبڑوا ، مفتی شمیم صاحب قاسمی و حافظ عبدالرؤف گوپلا پور، مفتی تبارک صاحب حافظ و مولانا اسرار احمد قاسمی گرگٹیا، مولانا حقیق اللہ صاحب قاسمی، حافظ ظہیر لچھمی پور، مولانا شفیع اللہ قاسمی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے