عبدالمبین منصوری

سدھارتھ نگر: ڈاکٹر جاوید کمال کو شرم جیوی جرنلسٹ یونین اترپردیش کا ضلع صدر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری شرم جیوی جرنلسٹ یونین اترپردیش کے ریاستی صدر شیو پرکاش گوڑ نے ایک پریس ریلیز میں دیا۔

خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ شرم جیوی جرنلسٹ یونین اترپردیش کی صوبائی مجلس منتظمہ کے ذریعہ، صحافت میں آپ کی لگن، فعالیت اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو ضلع سدھارتھ نگر کے لئے شرم جیوی جرنلسٹ یونین اترپردیش کا ضلع صدر مقرر کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر جاوید کمال کو جاری کردہ خط میں انہوں نے مزید لکھا ہے کہ شرم جیوی جرنلسٹ یونین اترپردیش کے آئین اور اصول و قواعد کی پاسداری کرتے ہوئے ضلع میں صحافیوں کے مفادات کا تحفظ کریں گے اور تنظیم کی مضبوطی اور وسعت دینے میں اپنی ذمہ داری اور اہم کردار نبھائیں گے۔ انہوں نے اس پر بھی زور دیا کہ وہ ضلع بھر میں جرنلسٹ یونین کی سرگرمیوں کو مزید تقویت اور فوقیت دیں گے۔ ضلع میں صحافیوں کے مسائل اور ان کے تحفظ کے لیے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں گے اور نئے ممبران کا اندراج کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کے آئین کے مطابق اپنی تمام ذمہ داریاں پوری لگن اور دیانتداری سے عوامی مفاد میں کام کریں گے۔

مذکورہ فیصلے کے سامنے آتے ہی صحافی برادران میں خوشی اور گرم جوشی دیکھی گئی۔ ڈاکٹر جاوید کمال کے لئے لوگوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکبادی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے