بیدر۔ 2؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے مضافات میںواقع  نوآباد کے گورنمنٹ ہائی اسکول کے ٹیچر راجندر ماروتی جو سروس سے سبکدوش ہوئے تھے، کو اسکول میں مبارکباد دی گئی اورانھیں ایک تقریب منعقد کرکے اعزاز کے ساتھ الوداع کہا گیا۔وہ سب سے پہلے رائچور ضلع میں ایک سرکاری پرائمری اسکول ٹیچر کے طور پر تعینات ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہیں ہائی سکول ٹیچر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اعزاز کو قبول کرنے والے راجندر ماروتی نے کہا کہ  بحیثیت استاد جو خدمات انجام دی ہیں اس سے اطمینان حاصل ہوا ہے۔عملہ، والدین، طلباء اور عوام کے تعاون کو فراموش نہیںکرسکتا۔
کلیان کرناٹک ہائی اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع یونٹ کے صدر پانڈورنگ بیلدار، نائب صدر روی کمار کمنور، جنرل سکریٹری بلونت راؤ راٹھوڑ، ہیڈ ماسٹر راجکمار ریڈی، اشوک مرپلی، انکش برادارا اور دیگر موجود تھے۔ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر لکشمی نے نظامت کی۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے