ظہیرآباد – 7/ جنوری(مشرقی آوازجدید): آئیٹا ظہیر آباد ڈویژن کا ماہانہ اجلاس کل شام اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد زیر نگرانی صدر مقامی محمد عمران احمد خان منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی اسٹیٹ مالیہ سیکریٹری سیداظہر الدین نے اپنے خطاب میں سال نو 2026کے کیلنڈرس کی طباعت وتقسیم سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور کہاکہ الحمد للہ ہر سال کی طرح بروقت اساتذہ ودیگر آفیسس میں کیلنڈرس پہنچائے گئے اس اجلاس کا آغاز سنگاریڈی ضلع کے جنرل سیکریٹری خواجہ نظام الدین کی تلاوت وترجمانی سے ہوا دریں اثناء SIR اور TET سے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی مقامی صدر نے اساتذہ سے نظم کی پابندی کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو دلچسپی سے ادا کرنے کی تلقین کی۔
اس موقع پرریاستی پرنٹ میڈیا سیکریٹری محمد معین الدین مقامی نائب صدر محمد ضمیر الدین سیکریٹری سید عبدالحفیظ میڈیا عبدالمجید ارکان عاملہ محمد نذیر شریف محمد یداللہ محمد محبوب ناظم ضلع جماعت اسلامی سنگاریڈی مغرب محمد ناظم الدین غوری امیر مقامی محمد قیصر غوری ودیگر موجود تھے۔۔۔
