پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بہت ضروری۔

 ظہیرآباد/کوہیر 9 جنوری (مشرقی آواز جدید): چیف منسٹر (سی ایم) کپ 2025-26 کے دوسرے ایڈیشن کی تشہیر کے حصہ کے طور پر آج کوہیر میں ایم پی ڈی او آفس سے منڈل ایجوکیشنل آفس تک ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں کوہیر کے مختلف سکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔

ریلی کے اختتام پر منڈل ایجوکیشن آفیسر (ایم ای او) محمد ذاکر حسین نے منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر (ایم پی ڈی او) شریمتی بھارتی کو ’’چیف منسٹر کپ ٹارچ‘‘ (کاگڑا) حوالے کیا۔ مسزبھارتی نے چیف منسٹر کپ کو مکمل کامیاب بنانے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی ڈی او محترمہ۔ بھارتی نے کہا کہ چیف منسٹر کپ 2025-26 کے مقابلے درج ذیل ہوں گے۔

گرام پنچایت کی سطح پر 17 جنوری سے 22 جنوری تک

منڈل کی سطح پر 28 سے 31 جنوری تک

اسمبلی حلقہ کی سطح پر 3 فروری سے 7 فروری تک

ضلعی سطح پر 10 سے 14 فروری تک

ریاستی سطح پر فروری 19 سے 26 فروری تک

منڈل ایجوکیشن آفیسر (ایم ای او) محمد ذاکر حسین نے کہا کہ صحت ایک عظیم نعمت ہے اور صحت مند جسم میں ایک صحت مند ذہن رہتا ہے۔ طلباء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دیں، تاکہ وہ خود کو صحت مند رکھ سکیں۔

اس پروگرام میں ایم پی او وینکٹ ریڈی، ایم پی ڈی او آفس عملہ، ہیڈ ماسٹر سریدھر ناتھ، روی کمار، سرینواس، افتخار، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر جلیجہ، ایم اے مجیب اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے