بیدر۔ 10؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): آج 11؍جنوری کو شہر کے ضلع پتریکا بھون میں کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس اسوسی ایشن ضلع یونٹ کے تمام اراکین کی ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔یہ خصوصی اجلاس اسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیوانند تگڈور کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ ضلع کے تمام KUWJ اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں اور اپنی تجاویز دیں۔ یہ بات ضلع ایسوسی ایشن کی ایڈہاک کمیٹی کے صدر آنند دیوپا نے ایک بیان میں کہاہے۔
