بیدر 12جنوری (نامہ نگار): ملگی کی معزز و بزرگ سماجی شخصیت جناب محمد فخرالدین صاحب (سابق سرپنچ، ملگی) کا انتقال پرملال ہوگیا۔ مرحوم ایک نیک، باوقار، خوش اخلاق اور عوام دوست شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ اج بروز پیر 12 جنوری 2026 کو بعد نمازِ ظہر عیدگاہ، ملگی میں ادا کی گئی اور احاطہ عیدگاہ میدان میں واقع آبائی قبرستان، ملگی میں تدفین عمل میں آئی۔ نمازِ جنازہ ‘جلوس جنازہ اور تدفین کے موقع پر ممتاز علما، معززینِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات ‘دوست واحباب رشتہ دارں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مرحوم کی سماجی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شرکاء نے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔جامع مسجد ملگی میں نماز ظہر کے بعد مرحوم کااخری دیدار کرایا گیا۔پسماندگان میں تین فرزندان جناب محمد اعجاز حسین موظف محکمہ ٹپہ ‘محمد نصیر ‘محمد رفیع الدین نوری اور پانچ دختران شامل ہیں نے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا ربّ العالمین
