منااکھیلی۔19؍جنوری (عبدالقدیر لشکری): ڈاکٹر سدھو پاٹل ایم ایل اے ہمناآباد نے بروز پیر ایم ایل اے دفتر ہمناآباد میں عہدیداروں کی میٹنگ منعقد کی جس میں شری ویربھدریشور جاترا مہوتسو کے موقع پر عہدیداروں کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام انتظامات درست طریقے سے کرنے کی ہدایت دی اور اس دن خصوصی بسیں چلانے کی ہدایت دی ۔اسی طرح محکمہء پولیس کو بھی ٹریفک وغیرہ کو درست طریقے سے کنٹرول کرنے کی ہدایت دی۔ اسی طرح تحصیلدار ہمناآباد کو ہدایت کی کہ جاترا مہوتسو کے موقع پر آنے والے تمام لوگوں کو کوئی دشواری نہ ہو اس بات کا خاص خیال رکھاجائے۔ اس موقع پرہمناآباد تحصیلدار انجم تبسم،ای،او،دیپیکا ، سی اوونیتابائی، اے ای ای وینکٹیش،ٹی ہیچ او شیوکمار،پی ایس آئی سریش کمار، اور دیگر موجود تھے۔
