سائنسی نمائش میں امیمہ شاریہ نے اول مقام حاصل کیا 

چکھلی ضلع بلڈانہ 24 جنوری(ذوالقرنین احمد): یوم جمہوریہ کے موقع پر اسکولوں میں کھیل کے مقابلے کے ساتھ ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے جس سے طلباء کی مخفی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جاتی ہے اسی کے تحت ڈاکٹر ذاکر حسین اردو اسکول چکھلی ضلع بلڈانہ میں 24 جنوری کو اسکولی سطح پر سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں اول تا ہشتم کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سائنسی نمائش میں امیمہ شاریہ محمد جنید (جماعت ششم) نے اول مقام حاصل کیا جس کے لیے انہیں انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
 سائنسی نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے صدر مدرس محمد اعجاز سر اور تمام اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا اس پروگرام کے نظامت کے فرائض شہزاد سر نے انجام دیے۔سائنسی نمائش کی افتتاحی تقریب کے وقت مہمان خصوصی رضوان سر روبینہ میڈم اور معین سر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے