ظہیرآباد 10/ فروری(نمائندہ): ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد میں 2026 بلدیہ انتخابات کے پیشِ نظر ظہیرآباد میونسپل حدود میں کل 37 وارڈ ہیں، جن کے لیے مجموعی طور پر 121 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ انتخابات کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے 600 سے زائد عملہ ارکان کو آج 10 فروری کو بسوں کے ذریعے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر روانہ کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیرآباد کے تحصیلدار دشرتھ نے بتایا کہ میونسپل انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پولنگ کے انتظامات اطمینان بخش ہیں۔ انہوں نے ظہیرآباد میونسپل کے تمام ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال ضرور کریں اور جمہوری عمل کو کامیاب بنائیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے