همنااباد اسمبلی حلقے کے دیہی حصہ کی ترقی کیلئے پُر عزم ہوں: ایم ایل اے سدو پاٹل
منا اکھیلی ۔9/فروری (عبدالقدیر لشکری): ہمنااباد اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر سدو پاٹل نے کہا کے دیہی علاقوں کی ترقی کا خاص خیال رکھتے ہوئے حکومت کے مختلف محکموں سے گرانٹ لا کر عوام کے لیے کام کرتے ہوئے حلقہ کی ترقی کی جا رہی ہے ہمنااباد اسمبلی حلقہ کے ہپرگا دیہات کے مضافات میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے ایک نیا کتور رانی چنما ریزیڈینشل اسکول کی عمارت تعمیر کی جائے گی جس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد رکن اسمبلی مسٹر سدو پاٹل نے بات کرتے ہوئے کہا کے دیہی علاقوں کی جامع ترقی کے لیے درجنوں منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے اور تعلیم اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو اولین ترجیح دی جارہی ہے عہدیداروں کو پنچایت کے دائرہ اختیار میں آنے والے دیہاتوں کے لئے پینے کے پانی، سڑک کی نکاسی کی صفائی اور اچھی ماحولیاتی تعمیر سمیت مختلف ترقیاتی کاموں پر بھر پور توجہ دینی چاہئے سڑکیں جو کے عوام کا کئی سال سے مطالبہ تھا کے ان دیہاتوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جو بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار تھے۔ انہوں نے کہا کے آنے والے دنوں میں اس شعبے کی ترقی کے لیے مزید مددفراہم کی جائے گی۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اس شعبے کے غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ ہر منصوبے کو عوام کی دہلیز تک پہنچانا میری ذمداری ہے۔ اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔ دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے پر زور شفافیت ہے اور اس کے فوائد پسماندہ لوگوں تک جلد پہنچائے جائیں گے اور انہوں نے کہا کے یہاں کے آس پاس کے دیہات کے طلبہ وطالبات کو آسانی سے تعلیم حاصل ہو اسطرح سے یہ کام کیا جارہاہے اور اچھی تعلیم حاصل کرے اسطرف توجہ دیتے ہوئے میں کام کررہا ہوں ۔ انہوں نے عہدیداروں اور کنٹراکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ کام کو اچھی طرح سے مکمل کریں . اس موقع پر ملیکارجن پاٹل ،وشواناپھ پاٹل ،اسد پٹیل شامتاباد ،انیل جوشی ،پنڈت ہپرگی ،کھانڈپا ،چندو نارائن پیٹ ،پراوین کلیانی ،امت تگلور ،اشوک ہپرگا،سنیل ڈی این ،اور دیگر موجود تھے۔
