ظہیرآباد. 16/ فروری (مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے زیراہتمام تعمیر شدہ مسجد اشاعت اسلام کا افتتاح بتاریخ 17/ فروری 2026ء بروز منگل بعد نماز عصر 6:00 بجے شام بمقام مسجد اشاعت اسلام متصل اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد زیرنگرانی امیر مقامی محمد قیصر غوری منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد خالد مبشرالظفر سابق امیر حلقہ ورکن شوری’ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ومہمان مقرر جناب ڈاکٹر محمد رفیع الدین فاروقی اسلامک اسکالر و مصنف حیدر آباد مساجد کی اہمیت اور رمضان و قرآن خصوصی خطاب فر مائیں گے دیگر مہمانان بھی خطاب فرمائیں گے۔ امت مسلمہ معززین اور نوجوانوں سے اس پر مسرت موقع پر شرکت کی خواہش ہے۔۔۔

