الامان اردو بوائز ہائی اسکول میں جماعتِ دہم کا باوقار الوداعی اجلاس 

بیدر۔ 17؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): الامان اردو بوائز ہائی اسکول کی جانب سے جماعتِ دہم کے طلبہ کے اعزاز میں ایک شاندار اور پُروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت جناب اطاف حسین واٹی، کرناٹک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی نے کی جبکہ مہمانان میں ڈاکٹر حبیب اللہ عطّار (رکن،KIE&WS)، ڈاکٹر عبد الرحمن ناصر (رکن،KIE&WS) ،، جناب واحد منیار (رکن ،KIE&WS) ،، جناب رحمت اللہ انعامدار (رکن،KIE&WS)،، جناب عتیق نالبند(رکن،KIE&WS)، محترمہ صغریٰ عالم چودھری (سی آر پی)، محترمہ نازیہ جاگیردارمیرمعلمہ، الامان اردو بوائز ہائی سکول اور الامان ادارہ کے علاوہ تمام معلمین و معلمات شریک رہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جسے جماعت دہم کے طالب علم ساجد اور شکیل نے ترجمہ کے ساتھ پیش کیا، بعد ازاں نویں جماعت کے طالب علم سمیع بلاری نے حمد اور دسویں جماعت کے طالب علم شیلانی جمعدارنے نعت پیش کی گئی۔ مہمانانِ کرام نے پودا لگا کر تقریب کا افتتاح کیا جبکہ جناب آصف بالسنگ نے گل پوشی کے ذریعے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ طلبہ و طالبات نے اپنے جذباتی تاثرات پیش کیے جن میں اسکول سے وابستہ یادیں، اساتذہ کی محبت اور ساتھیوں کی رفاقت کا خوبصورت ذکر شامل تھا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اسناد اور خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ جناب امیر خسرو انعامدار نے سالانہ کارکردگی پر مشتمل انعام مع سند حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا اعلان کیا، خصوصی انعامات  کا اعلان میر معلمہ محترمہ نازیہ جاگیردار نے کیا جن میں امان عطار بہترین طالب علم، حارث بیجاپور، سید صابرقاضی ریگولر طالب علم اور حارث بیجاپور سب سے زیادہ فرمانبردار طالب علم کے اعزازات شامل تھے۔ دسویں جماعت کے جماعتی معلم حضرت بلال پنجاکش نے اپنے خطاب میں طلبہ کو صبر، ایمانداری، اچھے اخلاق اور مستقل مزاجی کو زندگی کا اصول بنانے کی نصیحت کی اور انہیں روشن مستقبل کی دعاؤں سے نوازا۔
مہمانانِ کرام نے اپنے خطابات میں طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ اخلاق اختیار کرنے کی تلقین کی۔ محترمہ صغریٰ عالم چودھری نے ادارے کی ہمہ جہت سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں کے طلبہ تعلیم کے ساتھ تہذیبی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں نظر آتے ہیں۔ڈاکٹر حبیب اللہ عطّار نے کہا کہ اسکول کے دن زندگی کے سب سے قیمتی لمحات ہوتے ہیں، یہاں ملنے والے مخلص دوست اور بہترین اساتذہ انسان کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا اساتذہ کا احترام ہمیشہ ملحوظ رکھا جائے۔
جناب عبد الرحمن ناصر نے طلبہ کے تاثرات کو اردو زبان کی خوبصورت ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی ذہانت سے زیادہ مسلسل محنت کی مرہونِ منت ہوتی ہے اور وقت کی قدر کرنا کامیاب انسان کی پہچان ہے۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین نے مہمانان اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ یوں یہ یادگار الوداعی اجلاس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔جلسے کی نظامت نہایت خوبصورت اور اد بی پیرائے میں ہشتم جماعت کی طالبا احمدی پٹے والے نے کی۔ اورجناب الطاف باغبان معلم نے شکریہ ادا کیا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے