نئی دہلی (ذوالقرنین احمد): 14/ فروری 2026 بروز سنیچر "کنگز بک آف ورلڈ ریکارڈ” کی جانب سے "ڈاکٹر رضوان زکاء اللہ خان” کو اپنی انتھک سماجی سیاسی اور تعلیمی خدمات کو دیکھتے ہوئے انھیں”پدم شری سمان 2026″ سے نوازا گیا۔ ہندوستان بھر سے صرف اٹھارہ افراد کا انتخاب کیا گیا جو الگ الگ ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں اور کسی مخصوص شعبے میں محنت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر رضوان خان دھاڑ شہر میں رواں دواں ” نیشنل پبلک اسکول آف اسکالرز اینڈ جونیئر کالج، دھاڑ ضلع بلڈانہ کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ راشٹر وادی کانگریس پارٹی (شرد پوار) کے مہاراشٹر وائس پریزیڈنٹ بھی ہیں۔

العرفان مائناریٹیز ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر رضوان خان کی سماجی خدمات یقیناً قابلِ ستائش ہیں۔

انٹرنیشنل یوتھ ہاسٹل کانفرنس ہال میں موجود مہمانِ خصوصی ڈاکٹر آر۔ڈی۔مینا (ویشیش کیندری سچیو)، ڈاکٹر انوراگ سکسینا (ادھیکش، جنرلسٹ کاؤنسل آف انڈیا)، اشمت کائو جی (میسیس انڈیا ورلڈ)، ڈاکٹر مہیش گائور (انٹرنیشنل مینٹل کوچ ٹرینر) اور ڈاکٹر پنکج کھتوانی (ڈائریکٹر آف انڈیا کنگز بک آف ورلڈ ریکارڈ) کی تالیوں کی گونج ڈاکٹر رضوان خان کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر اور بالخصوص بلڈانہ ضلع کے لیے قابلِ فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے