وزڈم ہائی اسکول و پی یو کالج نے کیا طلباء اور سرپرستوں کا اورینٹیشن پروگرام
بیدر۔ (پریس نوٹ): سید علی اڈمنسٹریٹر کے ذریعہ تاخیر سے ملی ایک اطلاع کے مطابق ، بتایاگیاہے کہ بورڈ اگزام دینے والے طلباء خوشی اور مسرت کے ساتھ ذہنی طور پر ا متحانات کا استقبال کریں تاکہ اگزام فوبیا (امتحان کا ڈر )نہ ہو۔پیرنٹس خصوصاً والدین اگزام سینٹرس پر وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے اپنے بچوں کو چھوڑنے کا نظم کریں۔ محمد آصف الدین چیرمین وزڈم ادارہ جات نے طلباء کے دو علیحدہ علیحدہ SSLC اور pucکے اجلاس کا انعقاد کیا۔یہاں سبجکٹ وائس ppt کے ذریعے LEDکی مدد سے شاندار تیاری کے ساتھ سبجکٹ ایکسپرٹ نے پیش کیا۔وہی ppt کی سافٹ کاپی اور ہارڈ کاپی تمام والدین کے حوالے کی گئی۔ محمد آصف الدین چیرمین وزڈم ادارہ جات بیدرنے بتایا کہ puc II کے وزڈم الیمینی(Wisdom Alumni) گروپس بنائے ہیں لہٰذا سبھی اس میں جوائن ہو جائیں۔بورڈ اگزام کے بعد کیرئیر کونسلر کے ذریعے ویبینار منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزڈم کے طلباء اور ان کے والدین کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ مستقبل میں طلباء کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے رہنمائی کی جائے۔مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔اس اورینٹیشن پروگرام میں جناب محمد صلاح الدین فرحان سیکرٹری نے تمام طلباء والدین اور شرکاء کا پر جوش استقبال کیا۔ محترمہ بشریٰ جمال مینجنگ ٹرسٹی وزڈم ادارہ جات بیدر کے بہترین نظم و ضبط اور نگرانی میں دو علیحدہ علیحدہ سیشن عمل میں آئے پروگرام کا آغاز قرأت کلامِ پاک سے ہوا جس میں پی یوسی II year کے طالب علم سمیرالدین ولد سید سراج الدین، SSLC کے طالب علم سید متعضد ایان ولد سید مجاہد نے حصہ لیا۔ حمد PUC II year کی طلباء اسماء بنت محبوب پاشاہ اور محمد منیرالدین ولد محمد مشیرالدین اور SSLC کی طلباء تسنیم بنت محمد ملتانی نے نعت شریف سنائی۔ کالج کے نیٹ فیکلٹی محمد عبدالقدوس اور ہائی اسکول کی مسز روپا رانی نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ نظامت انجام دی ۔ عائشہ رضوانہ صدرمعلمہ نے بتایا کہ یہ اورینٹیشن پروگرام ایک منفرد پروگرام ہے جو بیدر میں پہلی دفعہ منعقد کیا گیا ہے ۔ جناب شیخ مدار پرنسپل وزڈم پی یو کالج نے کہا کہ پہلے دن سے لیکر آخری دن تک اپنی ٹیم کے ساتھ سال بھر کا مکمل پروگرام مربوط ((comprehensive پروگرام تمام پیرنٹس اور طلباء کے سامنے رکھا اور کہا کہ یہاں ہر سبجکٹ میں three tier System کی ٹیم کی موجودگی میںمکمل ٹیچنگ اور کوچنگ کے انتظامات عمل میں لائے جاتے ہیں۔اور توقع ہے کہ آئندہ اور بہترین نتائج کا انتظار ہے۔ اورینٹیشن پروگرام میں کیلنڈر 2026 کا رسم اجراء عمل میں آیا۔اس کیلنڈر کے ذریعے ہر ایک مہینے میں ایک خصوصی میسج منفرد انداز میں رکھا گیا۔اس پیغام کے ساتھ ایک نئی دشاء اور رہنمائی دی گئی۔شیخ مدار پرنسپل، اور سید علی ایڈمینسٹرٹر نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ اسی طرح محمد سلیم اورمسز روپا رانی نے ارون کمار کے ساتھ انتظامات کی تیاری بہ حسن و خوبی انجام دی۔ توقع ہے کہ اس اورینٹیشن پروگرام کے ذریعے نتائج اور بھی اچھے آئیں گے اور طلباء کے اندر ایک نیا حوصلہ پیدا ہوگا۔

