کوہیر 18/جون (نمائندہ): کوہیر مستقرمیں کانگریس قائدین نے کثیر تعداد میں جمع ہوکر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر مسٹرچندراشیکھر نے من ما نی کرتے ہوۓ بغیر مشورے کے عہدوں کا انتخاب کیا ان کے اس فیصلہ سے پارٹی میں گروپ بندی کے امکانات ہوسکتے ہیں اورپارٹی کو نقصان ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا۔سابق ٹاون صدر کوہیرعبداللہ شمشیر نے مزید کہا کہ پارٹی میں سالوں وفاداری سے خدمات کرنے والے افراد کو نظر انداز کرنے سے سینئر قائدین میں مایوسی دیکھی گئی ہے جسکی وجہ سے آئے دن پارٹی میں گروپ بندیاں ہو سکتی ہے اور انہوں نے کہا کہ ظہیرأباد کی سیاست وہ بے خبر ہے ہائی کمان سے مطالبہ کیا کہ ظہیرأباد انچارچ کو تبدیل کرتے ہوئے کسی سینئر کا انتخاب عمل میں لاۓ اس موقع پر مسٹر اشوک بلدیہ چیرمین کوہیر جناب عبدالحنان جاوید نائب چیرمین بلدیہ کوہیر کے علاوہ منڈل سے وابستہ کانگریس قائدین بھی موجود تھے۔۔۔۔
