بیدر۔ 25؍ جون(محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (بھیم واد) بیدر کے ضلع کنوینر سنیل سنگما نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ پرینک کھرگے کی جان کو خطرہ ہونے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔حالیہ دنوں میں پرینک کھرگے اور آر ایس ایس-بی جے پی کے معاملے کو لے کر ملک میں چرچے ہوئے ہیں اور اس تناظر میں یہ قابل مذمت ہے کہ کچھ لوگوں نے وزیر کی جان کو خطرہ بنایا ہے۔
سنیل سنگم نے کہا کہ ہندوستان میں تمام تنظیموں اور افراد کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے، ان کی رائے ہے کہ آر ایس  ایس سمیت تمام تنظیموں کو آئین کی دفعات کی پابندی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرینک کھرگے آئین کے تحت اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے بیانات میں کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔سنیل سنگم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کریں کہ پرینک کھرگے دلت برادری کے ایک سرکردہ رہنما ہیں اور انہیں کسی طرح کا نقصان نہ پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے