بیدر۔ 3؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): نتن کرپور کو روٹری کلیان زون کا نیا اسسٹنٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے اننت پور میں منعقدہ ایک تقریب میں عہدہ سنبھالا۔نتن کی مدت ملازمت 30؍ جون 2027 (ایک سال) تک ہے۔نتن 12 سال سے روٹری تقریبات میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے روٹری کلب آف بیدر نیو سنچری کے صدر کی حیثیت سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے توجہ مبذول کروائی ہے۔ وہ دو میعادوں تک روٹری کلیان زون کے سکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
روٹری کلیان زون میں 8 کلب، 2 ای-کلب، 2 روٹریکٹ کلب اور 1 انٹرایکٹ کلب ہیں۔ ان کلبوں میں 450 ممبران ہیں۔بہت سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور نتن کرپور کو اسسٹنٹ گورنر کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔یہ اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ جاری کی گئی ہے۔
