منااکھیلی- 5/جولائی (عبدالقدیر لشکری): منااکھیلی گرام پنچایت کی پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر (PDO) محترمہ بھاگیہ جیوتی کو گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بیدر ضلع نائب صدر منتخب ہونے پر اس باوقار انتخاب پر منااکھیلی گرام پنچایت کے احاطے میں ایک خصوصی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر منااکھیلی گرام پنچایت کے سابق صدر جناب محمد یوسف علی جمعدار، سابق صدر راجکمار اگسی اور یوتھ کانگریس بیدر ضلع کے نائب صدر محمد نصیر الدین باغبان نے نو منتخب نائب صدر بھاگیہ جیوتی کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کے محترمہ بھاگیہ جیوتی اپنی نئی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھائیں گی اور ضلع بھر کے گرام پنچایت ڈیولپمنٹ افسران کے مسائل کو حل کرنے میں اہم رول ادا کریں گی اس موقع پر پنچایت کا عملہ اور مقامی معززین موجود تھے
