منااکھیلی- 6/جولائی (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے شہر منااکھیلی میں سیڑمکر ہاسپٹل کے سامنے اور ایس کے ٹریڈرس کے قریب ایک پروقار تقریب میں مسجدِ مقصود کا سنگِ بنیاد انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ رکھا گیا۔
اس مبارک مسجد کا سنگِ بنیاد محترم جناب محمد وسیم حیدرآباد، جناب محمد مولانا باغبان اور جناب سید قدیر کے ہاتھوں رکھا گیا اس موقع پر مولانا معیز الدین رشادی صاحب نے مسجد کی بحسن و خوبی تعمیر اور علاقے کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی رقت انگیز دعا فرمائی۔
مسجد انتظامیہ کے مطابق اس پوری مسجد کی تعمیر کا خرچہ اور ذمہ داری معروف سماجی شخصیت جناب محمد وسیم حیدرآباد کی جانب سے اٹھائی جائے گی
اس تاریخی اور پرمسرت موقع پر منااکھیلی  کی  اہم اور معزز شخصیات موجود تھیں جن میں سید جاوید، محمد ارباز ہڑگی، محمد لقمان، محمد جعفر علی، محمد امتیاز، محمد احمد گادیوالے، سید توفیق حوالدار، سید فصیح الدین حوالدار، محمد ستار پٹیل، اور محمد افروز کے نام قابلِ ذکر ہیں تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی مسلمانوں اور نوجوانوں نے شرکت کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے