کلبرگی ۔ 8؍جولائی (راست)؛ مورخہ 8؍ جولائی 2026ء کو محب اردو اور حرکیاتی شخص، وظیفہ یاب محکمہ پولیس نے آج ان کی اپنی 68ویں سالگرہ پر اپنے فرزند اصغر، خواجہ سراج الدین انعامدار کے ہمراہ نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران جناب جناب انجم سردار احمد Asst. Secrty،  جناب محمد یوسف علی اسسٹنٹ سکریڑی، عتیق الرحمن نقشبندی چیرمین نیشنل پرائمری اسکول نیز میر معلمہ اسماء قدیر اور سید محبوب حسین کی موجودگی میں طلباء و طالبات جن میں حمیرانہم جماعت، فردین فاطمہ نہم جماعت، مہد کوثردہم، حیامہک دہم، فریحہ انجم ہشتم، حاجی علی ہشتم، عائشہ خانم ہشتم، مہک ہفتم، شازیہ دہم، خالددہم، اور سید نجم الدین دہم شامل ہیں، کو گرائمرکی کتابیں بطور تحفہ پیش کی گئیں۔ طلباء و طالبات نے اس تحفے پر خوشی کا اظہار کیا۔ میر معلم اسماء قدیرصاحبہ نے دل کی عمیق گہرائیوں سے خواجہ فریدالدین اور ان کے فرزند کا شکریہ ادا کیا۔اس بات کی اطلاع خواجہ فریدالدین انعامدار کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے