بیدر۔ 8؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): وزیراعلیٰ کرناٹک جناب ڈی کے شیوکمار کے بیدر ضلع کے پہلے دورہ کے موقع پر بید رکے سابق رکن قانون سازکونسل جناب ارلی اروندکمار نے ایک تحریری مکتوب لکھ کرمختلف مطالبات کئے ہیں جو درج ذیل ہیں ۔ وزیراعلیٰ کو دئے گئے مکتوب میں انھوں نے کہاہے کہ اس خط کے ذریعے میں بیدر ضلع کی جانب سے آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ذیل کے اہم مطالبات پر سنجیدگی سے غور کریں اور آنے والے دنوں میں ضلع بیدر کے عوام کی بھلائی کے لیے ان مطالبات کو پورا کریں۔ (1) بیدر کوآپریٹو شوگر فیکٹری (BSSK) جو کہ ضلع کے کسانوں کی لائف لائن تھی، کو بحال کیا جائے(2) کارنجہ طاس کے علاقے کے متاثرہ لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے(3) مانجرا ندی پر مزید 2-3 پل، پل کم بیراج بنائے جائیں، تاکہ کسانوں کے پانی کا مسئلہ حل ہو سکے (4) تعلیمی حوالے سے بیدر ضلع میں زراعت کا ایک زرعی ڈپلومہ کالج ہے اسے اپ گریڈ کر کے B.Sc بنایا جائے۔ جب کہ وہاں تمام ضروری انفراسٹرکچر موجود ہے۔(5) بیدر بنگلور سلیپر کوچ (برائے امباری اتسو) (6) ضلع کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے جلد از جلد اساتذہ کا تقرر کیا جائے۔ (7) تمام سرکاری ا سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے۔(8) بیدر میں کریز(زیرزمین موجودآبی گزرگاہ) کو ترقی دی جائے تاکہ اس سے سیاحت کو ترقی ہوسکے۔ (9) بیدر ضلع کے بھالکی تعلقہ میں کارنجا ریزروائر کے نیچے میسور ماڈل پر ایک پارک بنایا جائے، تاکہ ضلع میں سیاحت بڑھے اور نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوسکے۔ آپ سے درخواست ہے کہ درج بالا تمام مطالبات کو پورا کرتے ہوئے ضلع کی ترقی کیلئے تعاون کریں۔توقع ہے آپ یہ کام ضرور کریں گے اور آپ ان تمام کام کوکرنے کے اہل ہیں۔ دیکھنا یہ ہے وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار مذکورہ 9مطالبات میں سے کتنے مطالبات اپنے دیڑھ سالہ اقتدار کے دوران پورا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے