منااکھیلی- 04/اگست (عبدالقدیر لشکری): کارنجا ندی (ڈیم) سے شہریوں کو نل کے ذریعے سپلائی کئے جانے والے پینے کے پانی کو لازمی طور پر ابال کر ٹھنڈا کر کے اور چھان کر استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار بلدیہ کی چیف آفیسر ونیتا بائی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بارش کے موسم کی وجہ سے ندی میں برسات کا پانی شامل ہو چکا ہے۔ اگرچہ پانی کو فلٹر اور صاف کیا جا رہا ہے، پھر بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عوام اپنے گھروں کے آس پاس صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ بورویل یا فلٹر واٹر پلانٹس سے لایا گیا پانی بھی بغیر ابالے ہرگز نہ پیئیں۔
چیف آفیسر نے مزید کہا کے شہر میں صفائی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کریں ضرورت پوری ہونے کے بعد نل کو فوری بند کر دیں برسات کے موسم میں وبائی امراض (انفیکشن) سے بچنے کے لئے پانی کو ابال کر پینا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
بارش کے دوران پینے کے پانی اور ڈرینج (نالیوں) کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بلدیہ کی جانب سے افسران کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے برسات کا موسم ختم ہونے تک بلدیہ کا عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہے گا عوام کو پانی یا صفائی سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے اپنا مسئلہ حل کروا سکتے ہیں۔
