شہرت گڑھ(سدھارتھ نگر): مورخہ یکم/ اکتوبر 2026ء بروز جمعرات ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی سرپرستی میں جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کا سالانہ تعلیمی مظاہرہ بمقام کلیۃ البنات المسلمات انتری بازار، سدھارتھ نگر میں پورے تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا اور صبح 9/ بجے سے شروع ہوکر نماز عصر تک چلتا رہا اور پورے حسن وخوبی کے ساتھ نہایت منظم طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

اس سالانہ تعلیمی مظاہرے کی صدارت جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے امیر محترم مولانا شفیع اللہ عبد الحکیم مدنی حفظہ اللہ نے فرمائی اور حکم کے فرائض کی انجام دہی ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی جانب سے حلقہ شہرت گڑھ کے باہر سے چنندہ منتخب علمائے کرام نے فرمائی، جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں : مولانا محمد خالد رشید سراجی، حافظ سمیع اللہ شمس، مولانا عبدالرحیم سراجی، مولانا عتیق الرحمن سراجی، مولانا محمود سراجی، ماسٹر اسامہ صاحبان حفظہم اللہ

کلیۃ البنات المسلمات انتری بازار کے ذمہ داران، معلمین ومعلمات اور یہاں کے طلبہ وطالبات قابل مبارک باد ہیں، جنھوں نے جمعیت اہل حدیث کے اس تاریخی تعلیمی مظاہرہ کی میزبانی کی اور اس پروگرام کو منظم ڈھنگ سے چلانے اور اسے کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے کافی محنت ومشقت، دوڑ دھوپ اور انتھک تگ ودو کیا اور انتظامی امور میں کسی بھی طرح کی بدنظمی نہیں ہونے دی۔

ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلی شیخ وصی اللہ عبدالحکیم مدنی بھی نگرانی کے لیے تشریف لائے اور اختتامی نشست میں پر مغز خطاب فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کی جانب سے کُل 36 مکاتب اسلامیہ کو اس تعلیمی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، مگر ان میں سے صرف پندرہ (15) مدرسوں کے ذمہ داران نے اپنی بیداری اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے طلبہ وطالبات کو اس پروگرام میں شریک کیا۔ کئی سالوں کے تجربہ ومشاہدہ سے معلوم ہوا کہ جمعیت کے اس سالانہ تعلیمی مظاہرہ میں شرکت سے وہی مدارس کتراتے یا بہانہ بازی کرتے ہیں جن کے یہاں کا تعلیمی مستویٰ انتہائی کمزور ہوتا ہے یا پھر وہاں صرف کسی ایک ہی استاد کی تقرری رہتی ہے، جو تن تنہا درجہ پنجم تک کے طلبہ وطالبات کے سارے مضامین پڑھانے کا مکلف ہوتا ہے۔

جمعیت اہل حدیث کا یہ سالانہ تعلیمی مظاہرہ دس زمروں پر مشتمل تھا، جس میں حلقہ شہرت گڑھ کے فعّال مکاتبِ اسلامیہ کے 138 طلبہ وطالبات نے پوری محنت وتیاری اور بھرپور دل چسپی ولگن کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی عمر واستعداد کے اعتبار سے بھر پور محنت ودل چسپی کا مظاہرہ کیا، طلبہ وطالبات کی تیاری اس قدر مستحکم تھی کہ حکم صاحبان کو نمبر دینے میں بڑی دقتِ نظری اور سوچ وفکر کا سامنا کرنا پڑا حتیٰ کہ بعض بعض مضامین میں نصف نمبر دے کر ایک طالب علم کو دوسرے پر فوقیت دی گئی اور کئی زمروں میں تو کئی کئی بچوں نے پوزیشن حاصل کیا۔

اس پروقار تقریب کا آغاز مولانا عبدالرشید سلفی نائب ناظم جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے تمہیدی کلمات سے ہوا بعدہ زمرۂ تلاوت کلام پاک سے بزم کا آغاز ہوا اور پھر یکے بعد دیگرے دوسرے زمرہ جات منظم طریقے سے چلا۔ تعلیمی مظاہرہ کے تمام زمروں اور ان میں پوزیشن لانے والے طلبہ وطالبات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:

1۔ حفظ قرآن مع تجوید (منتخب آیات) :

اول : عبدالمہیمن سعود اختر حراء پبلک اسکول محمودوا گرانٹ

دوم : نبیلہ خانم عبدالصبور المعہد الاسلامی انوار العلوم گنجہڑا

سوم : عبدالمصور عبدالمعید مرکز دار التوحید السلفیہ گنگوا چھپیا

2۔ نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم :

اول : اریبہ بشیر احمد کلیۃ البنات المسلمات انتری بازار

دوم : محمد عیان منظور عالم حراء پبلک اسکول محمودوا گرانٹ

سوم : قیصر جہاں نثار احمد مدرسہ نور الہدی ندولیا

3۔ اردو تقریر :

اول : سلیمان احمد انور علی مدرسہ عین العلوم امہوا

دوم : نائلہ عبدالبر کلیۃ البنات المسلمات انتری بازار

سوم : ذیشان فیروز احمد المعہد الاسلامی انوار العلوم گنجہڑا

4۔ ہندی تقریر :

اول : امتیاز احمد وصی اللہ مدرسہ عین العلوم امہوا

دوم : نازیہ خاتون بہاؤ اللہ مدرسہ نور الہدی ندولیا

سوم : ارشد علی وارث علی کلیۃ البنات المسلمات انتری بازار

5۔ چمن اسلام حصہ چہارم برائے درجہ پنجم :

اول : مصباح ارم علاء الدين مدرسہ نور الاسلام رومندئی

دوم : زینب عبدالمجیب مدرسہ اسلامیہ ببھنی بازار

سوم : عافیہ خاتون شمس اللہ مدرسہ نور الہدی ندولیا/ ندف خان حمید اللہ مرکز دار التوحید السلفیہ گنگوا چھپیا

6۔ چمن اسلام حصہ سوم برائے درجہ چہارم :

اول : نکہت انجم ضمیر اللہ مدرسہ نور الہدی ندولیا

دوم : محمد انس شفاعت اللہ مدرسہ نور الاسلام رومندئی

سوم : صادقہ انصاری عبدالحنان مدرسہ اسلامیہ ببھنی بازار

7۔ چمن اسلام حصہ دوم برائے درجہ سوم :

اول : ابراہیم انصاری نسیم احمد مدرسہ اسلامیہ ببھنی بازار

دوم : سعدیہ عبدالحفیظ مدرسہ نور الاسلام رومندئی

سوم : الاقراء انتظار کلیۃ البنات المسلمات انتری بازار

8۔ منتخب ماثور دعائیں برائے درجہ پنجم :

اول : عبدالمومن سعود اختر حراء پبلک اسکول محمودوا گرانٹ

دوم : سعدیہ خاتون محب اللہ مدرسہ عین العلوم امہوا

سوم : صائمہ خلیق الرحمن کلیۃ البنات المسلمات انتری بازار

9۔ منتخب ماثور دعائیں برائے درجہ چہارم :

اول : ہدی تحسین عبدالرحمن کلیۃ البنات المسلمات انتری بازار

دوم : ثاقب الطاف الطاف الرحمن حراء پبلک اسکول محمودوا گرانٹ

سوم : سفیان احمد توفیق مرکز دار التوحید السلفیہ گنگوا چھپیا

10۔ منتخب ماثور دعائیں برائے درجہ سوم :

اول : سدراء انم عبدالسلام کلیۃ البنات المسلمات انتری بازار / صفوان علیم الدین مرکز دار التوحید السلفیہ گنگوا چھپیا

دوم : فریحہ خاتون بدر عالم مدرسہ عین العلوم امہوا

سوم : اقراء حریم شفیع اللہ مدرسہ نور الہدی ندولیا

بعض زمروں میں طلبہ کے نمبرات مساوی ہونے کی وجہ سے پوزیشن لانے والے طلبہ کی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔

اس مسابقہ جاتی پروگرام کے اختتام کے بعد، بعد نمازِ ظہر اعلانِ نتائج وتقسیمِ انعامات کے لیے ایک مختصر اختتامی پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے ناظم مولانا جمشید عالم عبدالسلام سلفی نے کیا۔ انھوں نے اس موقع پر جمعیت کے تمام ذمہ داران، پروگرام کی میزبانی کرنے والے افراد، مدارس کے اساتذہ و ذمہ داران اور مسابقے میں شریک تمام طلبہ وطالبات کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا اور ان کی محنت وتعاون کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے طلبہ وطالبات کو خصوصی طور پر نصیحت کرتے ہوئے کہا:

عزیز طلبہ! آپ نے اس مسابقے میں جس محنت، شوق اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے، وہ یقیناً لائق ستائش ہے، لیکن یاد رکھیے! مسابقہ کا اصل مقصد صرف انعام حاصل کرنا یا اچھے نمبرات حاصل کرنا نہیں ہے، بلکہ اپنے اندر علم کی محبت، محنت کی عادت، مقابلے کا حوصلہ اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ اس لیے اگر کسی طالب علم کے نمبر کم آئے ہیں یا وہ پوزیشن حاصل نہیں کر سکا تو اسے ہرگز دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیے۔ ایک مسابقے کا نتیجہ آپ کی پوری زندگی کا فیصلہ نہیں کرتا۔ کامیاب وہ ہے جو اپنی کمی کو پہچانے، اپنی غلطیوں سے سبق لے اور پہلے سے زیادہ محنت کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترے۔

اس تعلیمی مظاہرے میں شریک تمام مشارکین طلبہ وطالبات کو جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کی جانب سے، قلم اور قیمتی کتب کی شکل میں گراں قدر انعام سے نوازا گیا، مزید ہر طالب علم کو دیدہ زیب دبیز کاغذ پر پرنٹڈ اعزازی سند اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو دیدہ زیب شیلڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔ علاوہ ازیں تمام شرکائے مظاہرہ کے لیے کھانے پینے کا عمدہ انتظام کیا گیا تھا۔

الحمد للہ جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ تعلیمی مظاہرہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا، طلبہ نے پوری مستعدی کے ساتھ مظاہرے میں شرکت کی اور اپنی محنت کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔ شکریہ کے مستحق ہیں ان کے والدین اور اساتذہ جن کی انتھک کوششوں سے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھلایا، اللہ سبھوں کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین!

صدر پروگرام مولانا شفیع اللہ عبد الحکیم مدنی نے مکاتب ومدارس کے منتظمین اور مدرسین سے درد مندانہ التماس کیا کہ آئندہ جمعیت کے ماتحت ہونے والے مظاہرے میں آپ حضرات اپنے طلبہ کو ضرور شرکت کا موقع دیں اس طرح سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اُن کے اندر محنت کرنے کا جذبہ اور خود اعتمادی کی صفت پیدا ہوتی ہے۔ اس اہم پروگرام میں ڈاکٹر بدر الدین ریاضی، مولانا سعود اختر سلفی، مولانا تاج الدین سراجی، مولانا محمد بشیر سلفی، مولانا عبدالسميع سلفی، مولانا مجیب الرحمن سراجی، مولانا نعیم الدین جامعی، حافظ محبوب عالم سلفی، ماسٹر حمود منان وغیرہم کی سرگرم شرکت رہی۔ آخر میں اُن حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا، جن کی مادی ومالی تعاون کی وجہ سے بچوں کے انعامات اور کھانے پینے کا نظم ہوا اللہ سبھوں کو اجر جزیل عطا فرمائے اور تمام لوگوں کو دین کی خدمت کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے