ضلعی جمعیت اہل حدیث کے سالانہ تعلیمی مظاہرے میں تین طلبہ نے مختلف زمروں میں پوزیشن حاصل کی
انتری بازار / ببھنی بازار: ضلعی جمعیت اہل حدیث کے زیرِ اہتمام آج ایک روزہ سالانہ تعلیمی مظاہرہ کلیۃ الطیبات، انتری بازار میں تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں مختلف مدارس کے طلبہ و طالبات نے الگ الگ تعلیمی و تربیتی زمروں میں حصہ لیا۔
اس پروگرام میں مدرسہ اسلامیہ ببھنی بازار کے کل سات بچوں نے سات مختلف زمروں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کڑے مقابلے کے بعد مدرسے کے تین باصلاحیت طلبہ نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے مدرسے اور علاقے کا نام روشن کیا:
ابراہیم انصاری ولد نسیم احمد — اول پوزیشن (دینیات درجہ سوم)
زینب بنت عبدالمجیب — دوم پوزیشن (دینیات درجہ پنجم)
صادقہ انصاری بنت عبدالحنان — سوم پوزیشن (دینیات درجہ چہارم)
پروگرام کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ مدرسہ اسلامیہ ببھنی بازار کے اساتذہ، ذمہ داران اور سرپرستوں نے تمام شریک بچوں خصوصاً پوزیشن ہولڈرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں۔
دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت ان بچوں کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے، انہیں والدین کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور دین و دنیا میں کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین!
