طلبہ نے اردو، ہندی اور انگریزی میں تقاریر، ایکشن ترانہ، اور رِدمز پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا

چوکونیاں، سدھارتھ نگر: جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں میں یومِ اطفال (Children’s Day) کے موقع پر ایک خوبصورت، دلچسپ اور بامقصد تعلیمی و سالانہ تعلیمی مظاہرہ و ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے طلبہ نے بڑے جوش و خروش اور بھرپور اعتماد کے ساتھ شرکت کی۔

پروگرام کے دوران ادیبہ عزیز ،ارم صلاح الدین ،التمش ملک ،ایان سعید،عائشہ عبد الاحد ،نائلہ سمیع اللہ ،انس ،عافیہ عریف ،سرفراز سہراب ،محمد اریب ،ارحان فرحاں ،التمش اسمعیل ایت منصوری ،علشبہ اطہر ،وغیرہ نے اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں نہایت عمدہ اور پُراثر تقاریر پیش کرکے اپنی لسانی و تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ بچوں نے ایکشن ترانہ، اور رِدمز (Rhythms) کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا۔ ننھے طلبہ کی پُراعتماد پیشکش، بہترین اندازِ اظہار اور جوش و جذبے نے پروگرام کو یادگار بنا دیا۔

معلمہ انجم، معلمہ فاطمہ و معلمہ زینت عزیز نے انتظام و انصرام اور طلباء و طالبات کی تیاری میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

پروگرام کی نگرانی ماسٹر توقیر احمد نے کی، جبکہ ہاتف کلیم چودھری نے سرپرستی کے فرائض انجام دیے۔

اس موقع پر بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اورغیرمحسوس طریقےسے اسلامی اقدار کو پروان چڑھانے، ان میں زبان و بیان کی مہارت بڑھانے اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

یہ پروگرام اس بات کا عملی ثبوت تھا کہ جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں طلبہ کی دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ان کی ہمہ جہت تربیت اور شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

پروگرام نہایت خوشگوار اور کامیاب ماحول میں شعبہ نرسری کے کنوینر ماسٹر توقیرِ احمد کے کلمات تشکّر سے یومِ اطفال کے ثقافتی پروگرام کااختتام ہوا ۔

اس موقع پر مولانا عبد الروف فلاحی و مولانا احمد علی فلاحی نے سرپر ستوں کو بچوں کی تعلیمی و تربیت کے تعلق سے مفید و صحت مند مشوروں سے نوازا ۔

اس موقع پر مولانا محمد شریف فلاحی حافظ امیر السلام ،مسٹر ثناءاللہ ماسٹر عثمان کے علاوہ تمام اساتذہ و معلمات و ایل کے جي یو کے جی اور نرسری کی طلباء و طالبات موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے