ڈاکٹر شارب مورانوی بارہ بنکی انڈیا

اسرائیل سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ نیتن یاہو کو اُسکے گھر سے کہیں دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے کیونکہ اس کے گھر پر سٹلرز نے حملے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ نیتن یاہو کے گھر کے سامنے لاکھوں مظاہرین نعرے بازی کر رھے ہیں اور اُسے گھر سے باہر نکالنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں اسرائیل کی سڑکوں پر جن سیلاب اُمڈ گیا ہے، اسرائیل کے شہروں میں ہر طرف ٹریفک جام ہے، لیبر یونین اسٹرائیک پر جا رہی ہیں، نیتن یاہو اپنے ہی لوگوں سے اپنے ہی مُلک میں گھر گیا ہے، اُس کی عوام اُسے سبق سکھانے کی قسم کھاکر میدان میں قدم جما چکی ہے۔ اُسکا زر خرید میڈیا بھی اب اُسی کی غلطیاں نکال کر گنا رہا ہے یعنی ڈوبتے ہوئے جہاز سے چوہے باہر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں 8200 بٹالین کے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ نے آج استعفیٰ دے دیا ہے موساد اور دُوسرے میلیٹری آفیسران نے نیتن یاہو کی حکومت کو برطرف کرنے کی غرض سے عوام کو اشارہ دے دیا ہے جسکی وجہ سے عوام کا ایک سمندر ہے جو سڑکوں پر اُتر آیا ہے انکا غصّہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے 6 یرغمال کی ڈیڈ باڈی ملنے اور 3 میلٹری افسران کی موت کے بعد پہلی بار اسرائیل میں یہ صورتحال ہو گئی ہے کہ عوام پی.ایم. ہاؤس میں گھسنے کے لئے گارڈز سے جھگڑ رہی ہے۔ یہاں کے حالات بنگلہ دیش جیسے نظر آرہے ہیں۔ جِس سے معلوم ہوتا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت اِخ٘تِتام کی طرف اپنا پہلا قدم بڑھا چکی ہے۔ دُوسری جانب رسسٹینس(حماس اور دیگر جہادی تنظیم) نے اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں، اُن کا دوسرا فیز ابھی شروع نہیں ہوا ہے لیکن حالات بے قابو ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے نیتن یاہو کو کسی دوسری محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے امریکی یہودی سینیٹرز سے فون پر رابطہ قائم کرکے کہا ہے کہ وہ بائیڈن پر دباؤ ڈالیں کہ وہ ہمارے (اسرائیل)ساتھ ملکر ایران پر جلد سے جلد حملہ کریں جس سے اسرائیل میں شروع ہوۓ مظاہروں پر پابندی لگائی جا سکے اور اسرائیل کو بربادی سے بچایا جا سکے، ورنہ آنے والے وقت میں اسرائیل اپنی خانہ جنگی اور فنانشیل کرائسس سے ختم ہو جائے گا۔ اِس سے امریکا کی توہین ہوگی اور مُسلم ممالک کا سر بلند ہوگا اور اِن پر کنٹرول حاصل کرنا ناممکن ہو جائیگا۔ ہماری برسوں کی محنت ضائع ہو جائیگی، ہمارا کنٹرول فلسطین سے پوری طرح ختم ہو جائے گا اور ہم سب کسی کو منھ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔ جو لوگ آج ہم پر اُنگلی اٹھا رہے ہیں کل وہی لوگ امریکا پر بھی تھوکیں گے۔ لیکِن بائیڈن نے ایک آخری تجویز نیتن یاہو کو جنگ بندی کے لئے بھیجی ہے اور کہا ہے کہ تمہارے پاس بس یہی آخری موقع ہے اگر اسے بھی گنوا دیا تُو پھر ہم بھی تمہیں نہیں بچا پائیں گے، تمہاری عوام ہی تمہیں نوچ ڈالے گی۔ وہاں کے مناظر بہت تباہ کن اثرات مرتب کر سکتے ہیں کِیُونکہ بسیں اور ٹرینیں بند ہیں، پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، اسکول میں چھٹیاں کر دی گئیں ہیں، کُچھ فوجیوں نے جنگ کرنے سے بھی انکار کردیا ہے، خاص کر غزہ میں اسرائیلی فوجی كبھی نہیں جانا چاہتے ہیں کیونکہ اُنہیں حماس کے سامنے اپنی زِندگی اجل کا لقمہ نظر آتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے