عبید الرحمٰن
آنند نگر (مہراج گنج ) ۱۰؍ ستمبر بروز منگل کو جامعہ عربیہ دارالفلاح سنیچری بازار آنند نگر میں مفسر قرآن مفتی محمد حمزہ صاحب خلیفہ طبیب الامۃ حکیم کلیم اللہ صاحب کی سرپرستی میں گورکھپور و مہراج گنج کے مدارس کے طلباء کے مابین ایک عظیم الشان مسابقہ القرآن الکریم کا پروگرام منعقد ہوگاجس میں ضلع مہراج گنج وگورکھپور کے چالیس مدارس کے طلباء سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہونگے۔جس کا مقصد قرآن پاک سے لوگوں میں انسیت اور صحیح تلفظ و تجوید کے ساتھ تلاوت کرنے کا داعیہ پیدا کرنا ہے۔
مسابقہ کے دوسرے دن ۱۱؍ ستمبر بروز بدھ بعد نماز مغرب تا عشاء حضرت مفتی محمد حمزہ صاحب کی صدارت میں اجلاس عام منعقد ہوگا جس میں مہمان خصوصی بقیۃ السلف حضرت مولانا انعام احمد صاحب کاس گنجی خلیفۂ محی السنہ حضرت مولانا الشاہ ابرار الحق صاحب ہردوئی شریک ہوں گے اور اپنے مواعظ حسنہ سے حاضرین کو مستفیض فرمائیں گے۔
مسابقہ کے کنوینر و جامعہ دارالفلاح کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد یوسف صاحب نے عوام الناس سے اجلاس عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
