لکشمی پور ، مہراج گنج:گزشتہ کل ۹ ستمبرکوجامع العلوم موضع گوپال پور شاہ میں جمعیۃ علماءہند اکائی مہراج گنج کی انتخابی میٹنگ ، جمعیۃکے سرپرست اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی ، جس میں جمعیۃ علماءمہراج گنج کی مجلس منتظمہ کے تمام عہدیداران وممبران نے شرکت کی ۔
مولانا قاری محمد طیب قاسمی نےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: جمعیۃ علماءہند ایک اصولی تنظیم ہے، جس کے عہدیداران کا انتخاب ضابطہ کے تحت ہوتا ہے، جو آج الحمدللہ اس وقت مجلس منتظمہ کے متفقہ فیصلہ کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچ گیا، آپ نے جمعیۃکے درخشندہ کارناموں اور ملک کے موجود پر خطر حالات کی بنیاد پر کہا کہ ،تنظیم کو زندہ رکھنا اور ضلع ،تحصیل ا ور بلاک سطح پر اسے مزید فعال بنانا ، عہدیداران کے ساتھ ساتھ قوم کے ہر فرد کے لئے لازم ہے، کیوں کہ تنظیم ملک بھر کے تمام مسلمانوں بلاتفریق ملت ، بلکہ تمام انسانوں بلاتفریق مذہب ، انسانیت کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
جمعیۃ کے جنرل سکریٹری مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے تمام آنے والے احباب واراکین جمعیت کا استقبال اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ: موسم کی ناخوشگواری کی باوجود چاروں تحصیلوں کی نمائندہ شخصیات کی شرکت، ، جمعیت سے والہانہ محبت کی واضح دلیل ہے۔جنرل سکریٹری نے جمعیۃعلماءہند کی روشن خدمات پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس پس منظر میں۱۹۱۹؁ء میں ملت کی خاطر جمعیۃ کی داغ بیل ڈالی گئی تھی ، آج کے حالات کی وجہ سے ملت کو جمعیت کی شدید ضرورت محسوس ہورہی ہے ، الحمدللہ وہ ہر محاذ پر مسلمانوں کے مسائل کو لیکر اپنی بساط کے مطابق کام کررہی ہے۔جنرل سکریٹری نے اپنے گذشتہ دوسالہ ,ٹرم کی کارکردگی سے سامعین کو روشناس کرایا ، جسے سن کر تمام حاضرین نے ضلعی جمعیت کی کارکردگی اور اس کی جدو جہد پر مکمل اطمینان وخوشی کا اظہار کیا۔
انتخابی مرحلہ جناب سرپرست صاحب اور جملہ اراکین مجلس منتظمہ کی نگرانی میں شروع ہوا، آفس سکریٹری مولانا شبیر احمد قاسمی نے جمعیۃ کی کارگذاری وخدمات کو دیکھتے ہوئے موجودہ کمیٹی کو ہی اگلے ٹرم۲۰۲۴-۲۵ کے لئے توسیع کئے جانے کی تجویز رکھی ، جس پر مجلس میں موجود منتظمہ کے اراکین ،عہدیداران و اہل خرد نے اس پیش کردہ تجویز پر صوتی اتفاق کرتے ہوئے ہاتھ اٹھا کر تائید وتصویب کی ، بعدازاں موجودہ کمیٹی کو ہی اگلے ٹرم کے لئے بحال کردیا گیا۔اس طرح مولانا الطاف احمد ندوی پانچویں بار صدر اور مولانامحی الدین قاسمی ندوی آٹھویں بار جنر ل سکریٹری کے لئے منتخب ہوئے ۔
جمعیۃ کے کام کو بہتر وفعال بنانے کے لئے مجلس منتظمہ کے عہدوں میں جزوی طور پر چند ناموں کے اضافہ کی تجویز بھی رکھی گئی جسے تمام شرکاءمیٹنگ نے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے منظوری عطا کی، اس طرح اب سرپرستان کی فہرست میں مولانا عبد الکافی ناظم مدرسہ تاج العلوم کا اضافہ کردیا گیا ،نیز مولانا فرمان حلیمی کو نوتنواں تحصیل کا سکریٹری اور مفتی شمیم احمد قاسمی کو پھریندہ تحصیل کا سکریٹری، جب کہ معاون صدر کے طور حافظ عبد الوحید مجہنا ملک کوطے کیا گیا، اسی طرح مولانا محمد ایوب قاسمی ، مولانا سراج الدین قاسمی، مولانا شفیع اللہ قاسمی کو ضلعی جمعیت کا آرگنائزر اور مولانا منصور احمد قاسمی کو پھریندہ ونوتنواں تحصیل کا صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی ، وحافظ محمد یوسف کو سکریٹری ، جبکہ مفتی تبارک حسین قاسمی کو نچلول وصدر تحصیل کا صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی ، اورمولانا اشفاق اللہ ندوی کو سکریٹری کے عہد ہ پر مقر ر کیا گیا۔
میٹنگ کا آغاز مفتی محمد شمیم قاسمی کی تلاوت اور مولانا شفیع اللہ قاسمی کی نعت پاک سے ہوا۔جمعیۃ کے میڈیا انچار ج مفتی احسان الحق قاسمی کے مطابق میٹنگ میں مولانا محمد طاہر قاسمی( صدر پھریندہ) مولانا فخر الدین قاسمی (صدر تحصیل نوتنواں) مولانا اقرار احمد قاسمی ( صدر تحصیل صدر) مولانا شبیر احمد قاسمی (آفس سکریٹری) مولانا محمد اسلام قاسمی( سرپرست) ، مولانا نصیر الدین ندوی ( خازن) مولانا محمد زاہد علی مفتاحی ( کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی) مولانا رضوا ن اللہ قاسمی ندوی، مولانا عبید الرحمان الحسینی ، حافظ محمد عمر ،حافظ عبد الوحید ، حافظ شعیب ، حافظ عتیق احمد ، حافظ علی حسین ، عباد الرحمن ، حبیب الرحمان، مولانا اعجاز احمد قاسمی، محمد ظہر الدین ، مولانا ریاض الدین قاسمی، مولانا عبد الرحمان ندوی، مولانا عبد اللہ ثاقبی، مولانا عرفان قاسمی، محمد عثمان، مولانا صابر علی، مولانا منور احمد مفتاحی، مولانا اسلام الدین قاسمی، مولانا شمیم خان ندوی، عزیر احمد ، محمد عمر ، مولانا عبد الوحید اصلاحی ، مولانا وجہ القمر قاسمی، مولانا ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی، ماسٹر محمد عمر ، مولانا محمد صابر نعمانی وغیرہ موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے