چٹگوپہ۔ 13؍ستمبر (پریس نوٹ): اردو صحافیوں کی رجسٹر ڈ تنظیم کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کی جانب سے طلبہ میں اسکول بیاگ کی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے۔
جناب محمد عبدالقدیر لشکری نائب صدر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر نے نرنہ کے سرکاری اردو ہائی اسکول پہنچ کرطلبہ میں اسکول بیاگ، نوٹ بک، پانی کی بوتل، کمپاس باکس اور دیگر اشیاء تحفتہ ً تقسیم کیں اورطلبہ سے کہا کہ نرنہ سرکاری اردو ہائی اسکول کا دہم جماعت میں کامیابی کاعمدہ ریکارڈ ہے۔ یہاں کی طالبات اور طلبہ نے ضلع بیدر ہی نہیں ریاستی سطح پر نام کمایا ہے۔
اسی طرح نرنہ سرکاری اردو اسکول کے فارغ طلبہ ڈاکٹر، انجینئر، فارمیسسٹ بنے ہیں اور کمپیوٹر کے میدان میں نام روشن کررہے ہیں۔موجودہ تمام طلبہ کو سابقہ طلبہ کاریکارڈ توڑنا چاہیے ۔ تعلیم کی طاقت ہی سے دنیا بھر میں گاؤں ، خاندان اور ملک کا نام روشن کیاجاسکتاہے۔ نائب صدرعبدالقدیر لشکری کے ساتھ انچارج صدرمعلم جناب فلاح الدین بھی موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
