بیدر۔ 20؍ستمبر (پریس نوٹ): جناب حیدرعلی شاکر صدر معلم سرکاری اردو ہائی اسکول سندول ، تعلقہ وضلع بیدر کے مطابق آج جمعہ کو بیدر کے معروف مصنف ، شاعر اور افسانچہ نویس جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے افسانچوں کی تازہ کتاب ’’چیں‘‘ طلبہ وطالبات میں مفت تقسیم کیں۔ اور اس موقع پر انھوں نے کہاکہ چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھ کر طلبہ وطالبات آگے چل کر بڑے مصنف بن سکتے ہیں۔

اس موقع پر اسکول کی مددگار معلمات محترمہ تکماں، اورمحترمہ تسنیم فاطمہ، مددگار معلمین جناب محمد محسن اور جناب محمد سراج کے علاوہ سندول گاؤں کے ذمہ داران موجودتھے۔ افسانچہ نگار جناب محمدیوسف رحیم بیدری بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے