لکشمی پور مہراج گنج :۔گزشتہ کل دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڑھ میں انجمن فیض اللسان کے زیر اہتمام ادارہ کے طلباء کے مابین سیرت کوئز کا مسابقہ زیر صدارت ادارہ کے شیخ الحدیث مفتی وصی الدین قاسمی منعقد ہوا جس میں سرپرستی کے فرائض ادارہ کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اور قیادت کے فرائض ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی نے اور نظامت کی ذمہ داری مفتی احسان الحق قاسمی نے انجام دیا۔
سیرت کوئز مسابقہ کے انعقاد اور بچوں میں خود اعتمادی، سلاست، لائق تحسین کارکردگی اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی، ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ سیرت کوئز کمیٹی کی طرف سے تمام مساہمین مسابقہ بالخصوص پوزیشن لانے والوں کو تھرمس، قلم، کاپی، ڈائری دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
انجمن فیض اللسان کے نگراں مولانا محمد سعید قاسمی نے طلباء کی محنتوں اور امتیازی پوزیشن لانے پر طلباء کو مبارکباد پیش کیا، اور کہا کہ یہ دور کمپٹیشن کا ہے ، میرا ماننا ہے کہ اس قسم کے پروگرام کے انعقاد سے قوم کے نونہالوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ ان میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرنے کا موقع ملتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مسابقہ دو زمروں ’’ طبقہ علیا و طبقہ سفلیٰ‘‘ پر مشتمل تھا، دونوں میں چالیس طلباء نے حصہ لیا ، ہر طبقہ نے اپنی اپنی یادداشت اور خود اعتمادی کا زبردست مظاہرہ کیا ، یہاں تک کہ دونوں ٹیموں کو چار چار راؤنڈ مسابقہ میں اترا، اس طرح پانچ طلبہ اول پوزیشن کے حقدار ہوئے، مگر اول دوم سوم کی ترتیب کی خاطر ان کے درمیان میں قرعہ اندازی کرکے انہیں فرسٹ، سکینڈ، تھرڈ قرار دیا گیا، طبقہ علیا میں پہلی پوزیشن محمد شمشاد ثانویہ رابعہ، دوسری پوزیشن محمد عمیر ثانویہ ثانیہ اور تیسری پوزیشن محمد فیضان ثانویہ ثالثہ نے حاصل کی جبکہ طبقہ سفلیٰ میں پہلی پوزیشن محمد معاذ ، دوسری پوزیشن محمد عمیر ،اور تیسری پوزیشن محمد مرشد نے حاصل کی۔
اس موقع پر مولانا وجہ القمر قاسمی، مولانا محمد سعید قاسمی، مولانا محمد صابر نعمانی، مولانا شکراللہ قاسمی ، مولانا ظل الرحمان ندوی ، قاری زید احمد ، ماسٹر محمد عمر خان ، حافظ ظہیر الدین ، ، ماسٹر فیض احمد ، ماسٹر جاوید احمد، حافظ ذبیح اللہ ، ماسٹر صادق علی، ماسٹر عصب الدین ، مولانا محمد یحیٰ ندوی، مولانا محمد زہیر عالم قاسمی وغیرہ موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے