بیدر۔ 30؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے گرو نانک پبلک اسکول کے طالب علم ڈاکٹر ارناو بھاری نے کلبرگی کے چندر شیکھر پاٹل اسٹیڈیم میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت یوتھ امپاورمنٹ اور یوتھ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سال 2024-25 کے کلبرگی ڈویژنل سطح کے دسہراسی ایم کپ اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کی۔ اتوار کومنعقدہ اس ٹورنمنٹ میں بیدر کے گرونانک پبلک اسکلو کے طالب علم ارناؤ بھاری ولد ڈاکٹر بی وی شیوپرکاش نے 100 میٹر، 200 میٹر اور 400 میٹر فری اسٹائل تیراکی مقابلے میں تین گولڈ میڈل اور گروپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ریاستی سطح کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔اس کارنامے پر انہیں اسکول میں عزت و تکریم سے نوازا گیا۔

اسکول کی نائب چیرپرسن ڈاکٹر ریشما کور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں محنت سے مطالعہ کریں اور اسکول اور والدین کانام روشن کریں، اسباق کے ساتھ ساتھ گیمز بھی بہت ضروری ہیں، ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے صلاحیتوں میں نکھار آئے گا اور ہر طالب علم کو مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لینا چاہیے۔اس موقع پر ارناؤ کے والدین، صدرمعلمہ مسز عارفہ ہادی، پرنسپل نلنی ڈی جی، شیخ امجد علی، ڈین ہنومان، بھاگیہ شالی، دینا جیوتی، عنایت علی اور دیوی داسا راٹھور موجود تھے۔اس بات کی اطلاع اسکول ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے