جونپور،یکم اکتوبر (نامہ نگار): ایس ایس ڈینٹل سپلائر شاہ گنج کا افتتاح گزشتہ رات ایک پر وقار تقریب میں الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) بانی ذاکر حسین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر دوکان مالک محمد زاہد نے ذاکر حسین اور الفلاح فاؤنڈیشن کارکنان معاذ سنجری، اسمعیل شیخ، سمیر شیخ، اکسم سرکاری اور زید سنجری سمیت دیگر کا پرجوش استقبال کیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد ذاکر حسین نے شرکاء سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے عوام سے غریبوں، مسکینوں کا خاص خیال رکھنے کی بھی اپیل دہرائ۔ انہوں نے ایس ایس ڈینٹل سپلائر شاہ گنج کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دوکان ڈینٹل کے تمام سامان ہول سیل میں مناسب قیمت پر ملیں گی۔ محمد زاہد ایک صاف شفاف شبیہ کے نوجوان ہیں، آپ سماج کے مظلوم اور غریبوں کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ محمد زاہد (ایس ایس ڈینٹل سپلائر شاہ گنج) اپنے کاروبار میں محنت، لگن، ایمانداری اور حسن اخلاق کو شامل کریں گے۔
اس موقع پر سہیل احمد جمدہاں، فیضی نعمانی، کاشف خان، ذاکر پٹھان،اسامہ اور شاہد صدیقی سمیت ایک بڑی تعداد میں معزز لوگ موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے اختتام پر ایس ایس ڈینٹل سپلائر شاہ گنج کے مالک محمد زاہد نے اپنی دوکان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ڈینٹل سپلائر میں ڈینٹل کے تمام ہول سیل سامان مناسب قیمت پر ملیں گے۔
