سدھارتھ نگر: اے پی این نیوز کے صحافی دھرم ویر گپتا ولد سیتارام جو چلہیا تھانے کے تحت گورا کے رہنے والے تھے، کی لاش منگل کی شام 4 بجے منجھریا چوراہے سے برڈ پور کی طرف جانے والی سڑک کے بغل والے دھان کے کھیت میں رام برن چوہدری ولد رام دلارے چودھری ساکن منجھریا ایسٹ، تھانہ چلہیا کے کھیت سے ملا۔ جن کی آخری رسومات اگلے دن دوپہر 2 بجے پریا گھاٹ، گورا بازار میں ادا کی جائے گی۔
دھرم ویر گپتا کی لاش کھیت میں ملنے کی خبر پر صحافتی دنیا میں کافی غم و غصہ کی لہر ہے۔ چونکہ متوفی دھرم ویر گپتا اے پی این نیوز کے صحافی تھے۔ اس لیے صحافیوں میں سوگ اور تعزیت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مذکورہ واقعہ سے اہل خانہ و متعلقین شدید غمزدہ ہیں۔ مذکورہ واقعہ کی حقیقت مذکورہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔ تھانہ چلہیا کی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعہ کی تفصیل پوسٹ مارٹم کے بعد ہی بتائی جا سکے گی۔ واقعہ کے حوالے سے افراتفری کی صورتحال ہے۔ ہر کوئی مذکورہ واقعہ کی حقیقت جاننا چاہتا ہے جو لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا۔
