(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: حال ہی میں ضلع ہیڈ کوارٹر پر واقع جیل میں راشٹریہ کوی سنگم کا انعقاد کیا گیا جس میں بانسی اور بستی کے علاوہ ضلع کے دیگر شعراء شرکت کئے۔

ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سچن ورما کی قیادت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مقصد قیدیوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے شعراء نے حب الوطنی کے ساتھ ساتھ اپنا اپنا پسندیدہ کلام سنا کر سب کو محصور کر دیا۔ اس موقع پر قیدیوں نے بھی اس پروگرام میں اپنی خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سبھی شاعروں کے اشعار کو بڑی توجہ سے شروع سے آخر تک سنتے رہے اور ہر اچھی اشعار پر تالیوں سے اُنہیں داد و تحسین سے نوازتے رہے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز چراغاں سے ہوا۔ بنیادی طور پر راشٹریہ کوی سنگم میں ڈاکٹر گیانیندر دویدی "دیپک”، ڈاکٹر جاوید کمال، نیاز کپل وستوی، برہمدیو شاستری "پنکج”، رتنیش "رتن”، ڈاکٹر سشیل سریواستو "ساگر”، رشی کبیر منہر، کرشن کمار "کشن”، ڈاکٹر راجیش مشرا "راج”، اور کمار شیل "ستییارتھی” وغیرہ موجود تھے۔

آخر میں جیل سپرنٹنڈنٹ سچن ورما نے اپنے خطاب میں کہا ادب اور فن یقیناً معاشرے میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح کے پروگرام قیدیوں کی بحالی میں مدد دیتے ہیں اور یہاں سے نکلنے کے بعد انہیں اچھا اور صحیح راستہ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جیل میں یہ ان کا پہلا پروگرام ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ قیدیوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار ہو اور وہ یہاں سے نکلنے کے بعد کسی اچھے اور نئے راستے کا انتخاب کر سکیں۔ پروگرام کی صدارت کر رہے ڈاکٹر گیانیندر دویدی دیپک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں آکر اور اس شعری نشست میں حصہ لے کر انہیں ایک اچھا تجربہ ہوا۔ قیدیوں نے بھی ہاتھ اٹھا کر وعدہ کیا کہ وہ یہاں سے نکلنے کے بعد صحیح راستہ تلاش کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیلر رام سنگھ یادو، تحصیلدار مادھوریہ یادو، ڈپٹی جیلر مکیش پرکاش اور ضلع جیل کے پولیس اہلکار موجود تھے۔

نشست میں حصہ لینے والے شعراء کو شال اور اعجاز سے نوازا گیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر سشیل سریواستو ساگر نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے