عقیل احمد خان
دھن گھٹا (سنت کبیر نگر): تحصیل دھن گھٹا حلقہ میں واقع مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی کا پچیسواں دو روزہ عظیم الشان اجلاس و دستار بندی مہتمم مولانا ابوالکلام حماد مظاہری کی سرپرستی، مولانا شجاع الدین مظاہری کی صدارت میں بروز منگل اور بدھ بعد نمازِ عشاء دو نشستوں میں منعقد ہوگا جبکہ نظامت کے فرائض مجاہد حسنین حبیبی انجام دیں گے۔
مذکورہ مدرسہ کے مہتمم مولانا ابوالکلام حماد مظاہری نے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ہونے والے اجلاس میں مفتی احمد شمیم مدرسہ عربیہ ریاض العلوم گورینی جون پور، قاری محمد عمر، قاری محمد دانش ریاض العلوم گورینی جون پور، مولانا عبداللہ سالم چترویدی ارریہ بہار، مولانا محفوظ احمد تھانہ مہاراشٹر، مولانا محمد شفیق احمد قاسمی اعظم گڑھ کے علاوہ مداح رسول تابش ریحان مئو اعظم گڑھ، اشفاق بہرائچی، طارق جمیل قنوجی اور شمشیر جہانا گنجوی کی شرکت متوقع ہے۔
مدرسہ کے مہتمم مولانا ابوالکلام حماد مظاہری مولانا محمد وسیم قاسمی ناظم و اراکین اجلاس نے علماء کرام و سرکردہ شخصیات سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
