بیدر۔ یکم نومبر (محمدعبدالقدیر لشکری): آج یکم نومبر کی صبح 7:45کوچٹگوپہ میونسپل آفس میں ”69ویں کنڑ راجیوتسوو”( تاسیس کرناٹک) دن کے موقع پر چٹگوپہ میونسپلٹی کی چیئرپرسن محترمہ روزماں زوجہ تپنا اور چیف آفیسر بلدیہ حسام الدین بابانے ”سری گنڈم گیلگے ماتا” ، مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر پر پھول چڑھاکر سرکاری ذرائع کے بموجب پوجاکی۔ بعد ازاں میونسپل احاطے میں بلدیہ کی چیئرپرسن محترمہ روزما ںزوجہ تپنا نے ترنگے کی پرچم کشائی کی۔

پرچم کشائی کے مذکورہ پروگرام میں میونسپل عہدیدار حسام الدین بابا، بلدیہ کے منتخب نمائندے جیسے دلیپ کمار بگدلکر، نصیر خان، رحمان پاشا، جلیسا بیگم،کے علاوہ قصبے کے اہم افراداشوک سوامی، کلیان راو جابا، محمد نظام حکیم، میونسپل اسٹاف کے آفس مینیجر، پوجا ماحولیات سے متعلق، وجئے کمار ریونیو آفیسر، روی کمار سینئر ہیلتھ انسپکٹر، ویشالی جونیئر ہیلتھ انسپکٹر، چدانند پتری، پی ایس، سنتوش بیراڈا پی ایس، سروجنی، کویتا پروگرامر، سچن،نتھانیل ، اشونی، منجولا، کنڑ سینا کے قائدین، اسکولی طلباء اوربڑی تعداد میں عوام پرچم کشائی میں موجود تھے۔

چٹگوپہ میونسپل احاطے میں منعقدہ پروگرام میں معزز تحصیلدار شری مسٹر پنچال نے آنے والے معززین اور عہدیداروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کنڑ راجیوتسو کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ ثقافتی رقص کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ میونسپل صدر روزماں ، میونسپل نائب صدر میر مظفر مالی پٹیل، چیف آفیسرس حسام الدین بابا، پولیس سرکل انسپکٹر، سب انسپکٹر، تحصیلدارگریڈ II، میونسپل ممبران، مختلف محکموں کے افسران اور میونسپل اسٹاف، تحصیل آفس کا عملہ، اسکول کا عملہ کے علاوہ پروگرام میں کالج کے طلباء، کنڑ اسیناتنظیم کے رہنما، صحافی، میڈیا اور عوام موجود تھی۔ اس طرح پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام کوپہنچا۔اس بات کی اطلاع چیف آفیسر بلدیہ چٹگوپہ نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے