بسوا کلیان میں مسلم پرسنل لاء کے مقامی و ضلعی ذمےدار و معزز حضرات کا مشاورتی اجلاس
بسوا کلیان:( نامہ نگار): مسلم پرسنل لاء کی طرف سے شہریان بسوا کلیان کے معزز حضرات کا اہم اجلاس, مسجد ابو بکر صدیق بسواکلیان میں بعد نماز عشاء مشاورتی اجلاس بضمن ماحول سازی اجلاس عام بنگلور میں 24 نومبر 2024 , کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور اجلاس عام 18نومبر2024 بیدر کے علاوہ تعلقہ سطح پر اجلاس عام کا جائزہ لیا گیا تمام شرکاء کے باہمی مشاورت سے بسواکلیان تعلقہ کا اجلاس عام بعنوان ، تحفظ شریعت وتحفظ اوقاف ، بتاریخ 12 نومبر 2024 بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام دارالسلام فنکشن ہال بسواکلیان میں منعقد کرنا طے پایا جس کی تشہیر کے لئے تعلقہ بھر کے تمام دیہات وموضعات کے لئے علماء کرام کی نگرانی میں چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس کے علاوہ تعلقہ بھر کے تمام آئمہ حضرات سے اسی موضوع پر خطاب کر کے اجلاس عام میں شرکت کی خصوصی دعوت دینے کی گزارش کی گئی۔
اس مشاورتی اجلاس میں علماء وحفاظ کرام کے علاوہ دانشوران عمائدین تاجرین ومعززین کی بڑی تعداد موجود تھی مولانا اظہار الحق صاحب نے تلاوت تلاوت فرمائی مولانا سید حاجی صاحب قاسمی نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا ,مولانا محمد تصدق ندوی نے صدارت فرمائی حافظ محمد اکبر علی نے کارروائی چلائی حافظ سید کلیم اللہ ہمناباد نے افتتاحی کلمات پیش کئے مولانا سید عثمان عباسی ندوی نے کلمات تشکر پیش کئے اللہ تعالٰی تمام کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین۔
لہذا ملّت اسلامیہ سے درمندان درخواست کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر شرکت فرما کر تحفّظ شریعت اور تحفّظ اوقاف کی کامیاب کرنے کے لیۓ ملت اسلامیہ کا ہر فرد آگے آئیں مسلم پرسنل لاء کی طرف سے رکھے گئےپروگرام کا مقصد ملّت اسلامیہ کو بیدار کرنا ہے اوقاف کیاہے اور شریعت کیاہے,ملّت اسلامیہ کو واقف کرانے کی غرض سے یہ اِجلاس عام تعلقہ سطح, ضلع سطح اور ریاستِ سطح رکھنا ہے شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اوروقف املاک وجائداد کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمےداری ہے۔
