بیدر۔ 16؍نومبر (پریس نوٹ): جنتادل (ایس) کے سینئر قائد جناب سعود قادری کی اطلاع کے بموجب سابق ریاستی وزیراور جنتادل (یس) کے ریاستی قائد جناب بنڈپا قاسم پور نے آج 16؍نومبر کو نیشنل پریس ڈے کے موقع پر علاقہ کلیان کرناٹک کے تمام صحافیوں کو ’’یوم قومی صحافت‘‘ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کے ہونے سے ہی حکومتیں بہتر کارکردگی دکھاپاتی ہیں۔ جمہوریت کاچوتھا ستون پریس ہے۔ اگر پریس نہ ہوتو مظلوموں کو ان کے حقوق نہ ملیں اور عوام پر حکومتوں کا ظلم بڑھ جائے۔ ہمارے جمہوری ملک میں پریس کی ضرورت عوام کے علاوہ اپوزیشن پارٹیوں کوبھی ہے۔ بنڈپا قاسم پور نے تمام صحافیوں کو ان کے مسائل کے حل کا تیقن دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے