بلگرام: موجودہ دورمیں امت مسلمہ کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے، دین سے دوری اور مسنون زندگی سے غفلت بڑھتی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے نوجوان عالم دین مفتی اسعد مظاہری ندوی ناظم مدرسہ کاشف العلوم سانڈی نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق مفتی اسعد مظاہری نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ۳۰/نومبربروزسنیچرمطابق ۲۷/جمادی الاولیٰ بعد نمازعشاء ایک عظیم الشان اجلاس تحفظ ختم نبوت وتحفظ عقائد کا اہتمام مدرسہ کاشف العلوم میں کیاجارہاہے، جس میں قرب وجوار سے ہزاروں لوگوں کی آمد متوقع ہے۔

اس موقع پر مفتی محمد جنید قاسمی گنج مرادآبادی اور دیگر علماء شریک ہوں گے، جلسے کی صدارت صوفیٔ باصفا مولانا محمد طلحہ مظاہری نقشبندی مہتمم مدرسہ کاشف لعلوم سانڈی فرمائیں گے۔ مفتی اسعدمظاہری نے اپیل کی ہے کہ اس اجلاس میں زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہوکر علماء کرام کے بیان سے مستفیدہوں ۔ مفتی اسعد نے بتایا کہ قرب وجوار کے علماء کرام سے رابطہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے