حیدرآباد 15/ڈسمبر (مشرقی آواز جدید): تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول آصف نگر بوائز 1 کا آج مسٹر آر وی کرنن آئی اے ایس آفیسر نے دورہ کیا. انہوں نے اسکول میں طلباء کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات، قیام گاہ، کمرے جماعت اور لائبریری وغیرہ کا مشاہدہ کیا. بعد ازاں انہوں نے کامن ڈائیٹ مینو یکساں معیاری کھانے کے چارٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں آر وی کرنن نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ وقت کی قدر کریں اور تعلیم پر توجہ دیں. انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے. طلباء انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعلیم کو حاصل کریں. انہوں نے مزید کہا کہ جو طلباء اپنے تعلیمی آفر کے وقت کا بہترین استعمال کرتے ہیں وہ مستقبل میں خوب ترقی کرتے ہوئے ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں.
جناب سید تاج الدین پرنسپل تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول آصف نگر بوائز 1 نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت نے اقامتی اداروں کے ڈائیٹ چارجس میں اضافہ کرتے ہوئے طلباء کو معیاری کھانا فراہم کرنے کے اقدامات کئے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اقامتی اداروں کی جامع ترقی کے لئے کئی ایک اقدامات کر رہی ہے، جو لائق ستائش ہیں۔
اس موقع پر دیگر تمام اساتذہ طلباء اور اولیائے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔
